محترمہ امتہ الرقیب کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا” بیسٹ اردو ٹیچر” ایوارڈ

حیدرآباد 26 اگست( اردو لیکس) محترمہ امتہ الرقیب معلمہ گورنمنٹ ہائی اسکول کالی کمان دختر جناب عبدالحمید خان (زوجہ جناب تبر یز علی خاں مینجنگ ڈائریکٹر ویاج اسکائی ٹیک ٹورس اینڈ ٹراویلس) کو صدر نشین اردو اکیڈمی تلنگانہ جناب طاہر بن ہمدان نے بھارتیہ ودیا بھون کنگ کوٹھی میں منعقدہ پرا ثر تقریب میں 23-2022 کا بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ عطا کیا ہے
محترمہ امتہ الرقیب کو تدریس کے دوران جدید طریقے استعمال کرنے میں مہارت حاصل ہے ان کی تدریسی صلاحیتیں ممتاز اور منفرد نوعیت کی حامل ہیں محترمہ امتہ الرقیب کا1997 میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول یاقوت پورہ (چار مینار منڈل )میں تقرر عمل میں آیا تھا بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چھتہ بازار، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول دبیر پورہ پر بھی نمایاں خدمات انجام دیں ترقی کے بعد انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول کالی کمان پر بھی اپنی خدمات انجام دیں فی الوقت وہ ڈسٹرکٹ انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ(ڈائٹ) نریڈمیٹ پر خدمات انجام دے رہی ہیں انہیں سابق میں بیسٹ ریسورس پرسن کے علاوہ اردو اکیڈمی جدہ نے بھی ایوارڈ سے نوازا ہے ایوارڈ ملنے پر ڈپٹی ای او بہادر پورہ جناب پومیا نائک،ہیڈ مسٹریس محترمہ وانی سری، ،اسکول اسٹاف عزیز النساء ،صالحہ بیگم، پروین بیگم، محمد معین، محمد مصطفی، کے جیوتی، ٹی جے سری
دھر،محترمہ عائشہ دردانہ معلمہ گورنمنٹ ہائی اسکول تیغہ، کے علاوہ ڈائٹ پرنسپل مسٹر کے روی کانت راؤ کے علاوہ ڈایٹ اسٹاف سید عمران ،ایچ ایم جاوید، مشتاق احمد ،محمد حاجی، اے شیلاجا،کے لاونیا ،کے انیتا، بھاگیہ لکشمی ،کیزیا رانی ،اوماگنگا اور اساتذہ تنظیموں کے قایدین نے مبارکباد دی