ضلع کلکٹر نظام آباد نے موسلا دھار بارش کا کنٹرول روم سے صورتحال کا جائزہ لیا

ضلع کلکٹر نظام آباد نے موسلا دھار بارش کا کنٹرول روم سے صورتحال کا جائزہ لیا
نظام آباد، 27 اگست (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے آج رات ضلع نظام آباد میں ہورہی موسلا دھار صورتحال کا آئی ڈی او سی میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے ضلع نظام آباد میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ضلع کلکٹر نے فیلڈ عہدیداروں اور عملہ کو ہدایت دی کہ محکمہ موسمیات کی
اطلاعات پر ضلع میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر متحرک رہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے موثر طور پر میں نمٹنے کےلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کنٹرول روم کے عملے کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پیدا ہونے والی کسی بھی مشکلات کی اطلاع موصول بروقت ضلع انتظامیہ کو مطلع کریں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں اس وقت صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور عوام الناس کو فکر مند اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اس خصوصی مسلسل متحرک ہے علاوہ ازیں ضلع نظام آباد میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر ضلع نظام آباد
کلکٹر ٹی ونے کرشنا ریڈی نے اپنے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں کہا کہ سری رام ساگر پراجیکٹ، ( پوچم پاڈ پراجیکٹ)سے منسلک علاقے کے علاوہ ندیوں، نہروں اور دیگر آبی ذخائر کے قریب وجوارکے علاقوں میں رہنے والے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ضروری نہ ہو سفر نہ کریں کیونکہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے حادثات کا خدشہ لاحق ہے۔ انہوں نے عوام الناس کو مشورہ دیا کہ وہ مچھلیوں کا شکار کرنے اور تیراکی کے لیے تالابوں، نہروں، تالابوں اور دیگر آبی ذخائر پر نہ جائیں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہمہ وقت چوکس برقرار رکھیں اور کسی بھی جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لئے فوری نگہداشت کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ شدید بارش یا ہنگامی حالات کی وجہ سے کسی بھی حادثے کی صورت میں اور بچاؤ وراحت کی کارروائیوں کی ضرورت محسوس ہونے پرکلکٹریٹ آفس نظام آباد قائم کردہ کنٹرول روم کے فون نمبر
08462-220183
پرربط کرکے معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں