زائرین احتیاط برتیں۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں بارش کا امکان

File photo
کے این واصف
محکمہ موسمیات کے مطابق آج مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت نجران، جازان، عسیر اور الباحہ میں کہیں درمیانے درجے کی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ تیز بارش کے ساتھ گرج چمک ہوگی جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ مشرقی ریجن، ریاض اور حائل کے بعض علاقوں کے علاوہ قصیم میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوگی۔ ملک کے مغرب میں بالائی علاقوں میں آج دھند چھائی رہے گی جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع گرد آلود ہوگا۔ مکہ مکرمہ کے حوالے سے محکمے نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ قرب وجوار میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح مدینہ منورہ شہر کے علاوہ اطراف کے علاقوں میں دوپہر دو بجے سے رات 9 بجے تک بارش کا امکان ہے جبکہ ینبع اور الرایس میں غبار ہوگا۔ محکمے نے کہا ہے کہ عسیر، جازان میں موسلادھار جبکہ نجران میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔