تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع نرمل میں چرواہا گوداوری ندی میں پھنسنے کے بعد محفوظ

نرمل میں چرواہا گوداوری ندی میں پھنسنے کے بعد محفوظ

 

نرمل ضلع کے لکشمن چاند منڈل موضع مونی پلی میں گوداوری کے بہاؤ میں پھنسے چرواہے شنکر نائک کو این․ڈی․آر․ایف ٹیم نے بحفاظت بچالیا۔ مسلسل بارش کے باعث وہ بکریوں کو چرا کر ندی کے دوسرے کنارے گیا تھا

 

مگر پانی کے تیز بہاؤ سے واپس نہ آسکا اور پوری رات کنارے پر ہی گزارنی پڑی۔ صبح اطلاع ملنے پر نرمل ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھیناو و ایس پی جانکی شرمیلا موقع پر پہنچیں۔ ڈرون کے ذریعہ کھانے اور موبائل پہنچانے کی کوشش ناکام رہی

 

جس کے بعد این․ڈی․آر․ایف کو طلب کیا گیا۔ ٹیم نے کشتی کے ذریعہ چرواہے کو باہر نکالا۔ ایس پی جانکی شرمیلا نے اہلکاروں کے اس کارنامہ پر انہیں مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button