ریاست بھر میں سیلاب کی صورتحال فوری راحتی اقدامات کی ضرورت شیخ مجاہد قائد مسلم لیگ کا مطالبہ

ریاست بھر میں سیلاب کی صورتحال فوری راحتی اقدامات کی ضرورت
شیخ مجاہد قائد مسلم لیگ کا مطالبہ
نظام آباد 28/اگست(پریس نوٹ) ریاست تلنگانہ میں مسلسل موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کئ علاقوں میں سیلاب آگیا ہے
اور عام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی جناب شیخ مجاہد تلنگانہ ریاستی جنرل سکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ موسلادھار بارش کے باعث سب سے زیادہ یومیہ اجرت کرنے والے مزدور پیشہ افراد اور
غریب عوام کا حصول روزگار پوری طرح متاثر ہوکر رہیگا جسکی وجہ سے ان کی کفالت میں موجود خاندانوں میں کھانے پینے اور روز مرہ کی ضرورت زندگی کی اشیاء خریدنے سے محروم ہو گئ اور ان کی زندگی کا گزر بسر مشکل حالات سے دوچارہوگیا شیخ مجاہد نے حکومت ریاستی وزیراعلی اے ریونٹ ریڈی سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور ان یومیہ مزدور پیشہ اور غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کریں انہوں نے کہا کہ متاثرہ سیلاب زدہ علاقوں میں تیار کھانے کے پیکٹس، پینے کے پانی و دیگر اشیاء کی فراہمی کے لئے ریاست گیر سطح پر انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات روبہ عمل لائیں انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کے لئے فنکشن ہالس ، و اسکولوں کی عمارتوں میں ان کی رہائش کا نظم کیا جائے اور ان مقامات پر عوام کے لیے طبی عملے کو متعین کریں تاکہ ان متاثرین کی صحت و دیگر موسمی امراض میں مبتلاء مریضوں کی طبی جانچ کرنے میں سہولت حاصل ہوسکیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ حکومت اس خصوصی میں انسانی بنیادوں پر عوام الناس کی زندگی کو بچانے کے لئے ممکنہ اقدامات کریگی