کوسگی میں 29 اگسٹ بروز جمعہ جلسہ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد

کوسگی میں 29 اگسٹ بروز جمعہ جلسہ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد
کوسگی : 28 اگست (اردو لیکس) ضلع نارائن پیٹ کوسگی منڈل مستقر پر سرکار دوعالم حضرت سیدنا و نبینا و مولانا محمد مصطفیٰﷺ کے 1500 سالہ جشن یوم ولادت کے ضمن میں بتاریخ 5 ربیع الاول مطابق 29 اگسٹ بروز جمعہ مسجد محبوبیہ میں بعد نماز مغرب تا عشاء جلسہ جشن میلادالنبی ﷺ کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے۔ اس جلسہ کو حضرت العلامہ مولانا مفتی حافظ و قاری شکیل احمد نظامی بانی و ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم تانڈور مخاطب فرمائنگے۔ اس جلسہ کی سرپرستی الحاج عبدالشکور صاحب سرپرست اعلیٰ تنظیم المساجد کمیٹی کوسگی اور صدارت محمد الیاس قادری قریشی صدر مسجد محبوبیہ ۔ اور نظامت محمد یوسف قادری نائب معتمد تنظیم المساجد کمیٹی کوسگی فرمائنگے امام و خطیب مسجد محبوبیہ حافظ عبدالحفیظ کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ اور اسی روز 29 اگسٹ بروز جمعہ نماز جمعہ سے قبل حضرت العلامہ مولانا عامر نورخان صاحب کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و گورنمنٹ قاضی تانڈور کا خطاب ہوگا۔ 12:50 سے خطاب کا آغاز ہوگا اور 1:50 تک خطاب رہیگا اور بعد خطاب خطبہ جمعہ اور نماز فرض ادا کیجائیگی۔ عاشقان مُصطفیٰ سے بعد نماز مغرب جلسہ میلادالنبی ﷺ میں اور نماز جمعہ کے خطاب میں کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے