جنرل نیوز

شیخ فاروق حسین کی قیادت کو نارائن پیٹ آل میوا کا بھرپور تعاون

نارائن پیٹ: 28 اگست (اردو لیکس) شیخ فاروق حسین تلنگانہ آل مائناریٹی ایمپلائز اینڈ ورکرز ایسوسی ایشن (ALMEWA) ریاستی شاخ کے صدر کی حیثیت سے گزشتہ پانچ برسوں سے متفقہ طور پر منتخب ہو کر اقلیتی ملازمین اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے قائد کی قیادت کو نارائن پیٹ ضلع آل میوا صدر فضل الرحمٰن اور جنرل سکریٹری خواجہ محبوب خان نے مکمل حمایت دینے کا اعلان ایک پریس ریلیز ذریعے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شیخ فاروق حسین نے نہ صرف مسلم ریزرویشن کی تحریک اور تلنگانہ علیحدہ ریاست کی تحریک میں سرگرم حصہ لیا بلکہ حال ہی میں بی سی کمیشن اور بی سی ڈیڈیکیشن کمیشن کے روبرو مستحکم دلائل کے ساتھ اپنی بات پیش کرتے ہوئے پسماندہ طبقات میں شامل نہ کی گئی مسلم برادریوں کو بھی شامل کرنے کی درخواست مع ثبوت پیش کی۔ ان کی قیادت میں تلنگانہ آل میوا ایک مضبوط تنظیم کے طور پر اُبھر آئی ہے۔ شیخ فاروق حسین کی قیادت کو اپنے ضلع سے بھرپور تائید اور تقویت فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے نہایت سائنسی انداز میں درخواست پیش کرنے کے ساتھ اپنی بات کو مضبوط دلائل کے ساتھ منوایا بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button