جنرل نیوز

30؍اگسـٹ کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم پر عظیم الشان 1500سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کانفرنس

30؍اگسـٹ کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم پر عظیم الشان 1500سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کانفرنس

مہمانِ خصوصی عالمی شہرت مفکر اسلام ، نبیرہ اعلیٰ حضرت ، قاضی القضاء فی الہند حضرت علامہ الشاہ مفتی محمد عسجد رضا خاں قادری صاحب (بریلی) و دیگر کی شرکت و خطابات

حیدرآباد۔28/اگسـٹ2025ء ( راست ) محمد شاہد اقبال قادری ( صدر کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی) و محمد حنیف پٹیل ثاقبی کی اطلاع کے بموجب مرکز اہل سنت ، شاہین نگر ، حیدرآباد کے زیر اہتمام 1500سالہ جشن میلاد کے موقع پر سرزمین حیدرآباد میں عظیم الشان فقید المثال تاریخ ساز 1500سالہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد 30؍ اگسـٹ2025ء بروز ہفتہ ، بعد نمازِ عشاء بمقام : قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ، ہائی کورٹ روڈ ، پتھر گٹی ، حیدرآباد عمل میں آئیگا ۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت ہندوستان کی عظیم علمی و روحانی شخصیت ، عالمی شہرت مفکر اسلام ، نبیرہ اعلیٰ حضرت ، خلیفہ حضور تاج الشریعہ ، قاضی القضاء فی الہند حضرت العلامہ مولانا الشاہ المفتی محمد عسجد رضا خاں قادری صاحب (سجادہ نشین خانقاہ عالیہ رضویہ تاج الشریعہ و سربراہ اعلیٰ جامعۃ الرضاء و صدر اعلیٰ جماعت ِ رضائے مصطفیٰ بریلی شریف ) کی خصوصی آمد و خطاب ہوگا ۔ کانفرنس کی صدارت شہزادہ و جانشین شہبازِ دکن ، خلیفہ قائد ِ ملت و گلزار ملت حضرت علامہ مولانا الشاہ محمد اویس رضا قادری صاحب المعروف سہیل میاں صاحب قبلہ (سربراہ اعلیٰ مرکزاہل سنت جماعت ، حیدرآباد) کرینگے ۔ دیگر بیرونی مہمان مقررین کرام میں شمس الفقہاء ، خلیفہ حضور تاج الشریعہ ، حضرت علامہ الحاج مفتی شمشاد احمد مصباحی صاحب قبلہ ( گھوسی ، یو ۔پی ) ، خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ساجد علی مصباحی قادری رضوی صاحب قبلہ ( کرلا ، ممبئی) ، خلیفہ حضور تاج الشریعہ ، داماد ِ حضور قائد ِ ملت ، حضرت علامہ مولانا مفتی عاشق حسین رضوی صاحب قبلہ (کشمیری ) کے بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ کانفرنس کا آغاز قاریٔ خوش الحان حافظ و قاری محمد اکرم رضا صاحب ( حیدرآباد) کی قرأت سے ہوگا ۔ نظامت کے فرائض ناشر مسلک ِ اعلیٰ حضرت ، نقیب اہل سنت ، حضرت مولانا محمد محبوب رضا صاحب ( حیدرآباد ) انجام دینگے ۔ معروف ثناء خوانِ رسول ﷺ ، بلبل باغ مدینہ ، عاشق حضور تاج الشریعہ مولانا محمد رفیق رضا قادری صاحب ( ممبئی) ، بلبل باغِ مدینہ ، عاشق حضور تاج الشریعہ محترم جناب صابر رضا قادری صاحب ( سورت) ، مداحِ رسول عالیجناب سید غوث حسینی قادری صاحب ( حیدرآباد) ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ زیر حمایت خلیفہ حضور قائد ِ ملت ، مجاہد ِ اہل سنت حضرت محمد عثمان رضا قادری صاحب (حیدرآباد) و حضرت مولانا مفتی سبحان امجدی رضوی صاحب ( حیدرآباد) ۔ خواتین اسلام کیلئے اسٹیڈیم میں پردہ کا خصوصی وعلٰحدہ انتظام رہے گا ۔سامعین کیلئے نشستو ں کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت موجود رہے گی ۔ کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے اپیل کرتی ہے کہ اس عظیم الشان1500سالہ جشن میلاد میں ہزاروں کی تعداد میں مع دوست و احباب اُمڈتے ہوئے سیلاب کی طرح شرکت فرماکر اپنے دلوں کو عشق رسول ﷺ سے مزین کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button