انڈین نیوی کے جہاز “تامل” اور “سورت” جدہ ساحل پر لنگر انداز ہوئے۔ سفیر ہند نے استقبال کیا

کے این واصف
ہندوستانی بحریہ کے دو جہاز INS Tamal (multi-role frigate) اور INS Surat (guided missile destroyer)سعودی عرب کے جدہ اسلامک پورٹ پر لنگر انداز ہوا۔ سفارت خانہ ہند ریاض کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق یہ دورہ دونون ممالک کے درمیان عام باہمی بحری تعلقات کا حصہ ہے۔ INS Tamal حالیہ عرصہ میں روس میں تیار ہوکر ہندوستانی بحری بیڑے میں شامل ہوا اور ملک پہنچنے سے قبل دو روز کے لئے جدہ اسلامک پورٹ لنگر انداز ہوا۔ ہندوستانی بحریہ نے تامل وارشپ کو اپنے بحری بیڑے میں شامل کیاہے۔
جدہ پورٹ پر سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے بحری بیڑے کا استقبال کیا جس کے بعد ہندوستانی بحریہ اور رائل سعودی نیول فورس کے عہدیداران کے درمیان اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوئے۔ اس موقع پر دونون فورسز کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ بھی کھیلا گیا۔ نیز سفیر ڈاکٹر خاں نے دوممالک کے عہدیداران کے اعزاز میں ایک استقبالیہ ڈنر کا اہتمام بھی کیا۔
ہند سعودی کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات اور تعاون ایک طویل عرصہ سے قائم ہیں۔ دونون ممالک مابین نیول آفیسرز اور کیڈٹس کی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کچھ عرصہ قبل رائل سعودی نیول کے عہدیداران اسٹڈی ٹور پر گروگرام بھی آئے تھے۔ بین ممالک بحری فورسز کے دورے دفاعی تعلقات کو استحکام بخشنے مین معاون ثابت ہوئے ہیں۔