نیشنل

وزیر اعظم کی والدہ کے خلاف نامناسب تبصرہ، راہل گاندھی معافی مانگیں ۔ امیت شاہ کا مطالبہ

نئی دہلی: ’ووٹرادھیکار یاترا‘ کے نام سے کانگریس کے سرکردہ رہنما راہل گاندھی نے بہار میں جو یاترا شروع کی ہے اس دوران بعض افراد نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز تبصرے کیے۔ اس پر وزیر داخلہ امیت شاہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 

 

یاترا کے دوران کانگریس قائدین کی جانب سے وزیر اعظم مودی اور ان کی والدہ پر ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے کی امیت شاہ نے شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مودی کی والدہ نے غریب گھرانے میں زندگی گزاری لیکن انہوں

 

نے اپنے بچوں کی پرورش اعلیٰ اقدار اور اصولوں کے ساتھ کی۔ انہی اقدار اور اصولوں کی بدولت مودی آج وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

 

 

امیت شاہ نے کہا کہ ایسی باعزت اور مثالی خاتون پر نامناسب تبصرے بھارتی عوام کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق راہل گاندھی کی سیاسی زندگی میں اس سے بڑی پستی اور کوئی نہیں ہوسکتی۔ مودی اور ان کی والدہ کی

 

توہین پر راہل کو لازمی طور پر معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کا مقصد سیاست میں مخالفین کو گالیاں دینا اور جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے ’نفرت کی سیاست‘ کو فروغ دینا ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس جتنا بھی بی جے پی پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کرے بی جے پی اتنی ہی زیادہ کامیابیاں حاصل کرے گی۔

 

 

مزید کہا کہ بہار میں انتخابی فہرست سے دوسرے ریاستوں کے ووٹروں کے نام حذف کرنے کے لیے الیکشن کمیشن اقدامات کر رہا ہے لیکن کانگریس اس پر بھی سیاست چمکانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں جھوٹی خبریں پھیلا کر بہار کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button