نیشنل

بیوی کی موت پر سالی سے شادی، اب دوسری سالی سے بھی شادی کرنے کا مطالبہ۔ اترپردیش میں عجیب و غریب واقعہ

نئی دہلی: اتر پردیش کے قنوج ضلع میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا۔ ایک شادی شدہ شخص نے اپنی بیوی کے فوت ہونے کے بعد اُس کی بہن سے شادی کر لی۔ اب وہ اپنی بیوی کی دوسری بہن سے بھی شادی کرنے پر اڑا ہوا ہے۔

 

اس ضد کو منوانے کے لیے اُس نے برقی کے اونچے ٹاور پر چڑھ کر تقریباً سات گھنٹے تک ہنگامہ برپا کیا۔تفصیلات کے مطابق راج سکسینہ نامی شخص نے 2021 میں پہلی شادی کی تھی لیکن اُس کی بیوی بیماری کی وجہ سے چل

 

بسی۔ اس کے بعد اُس نے اپنی بیوی کی بہن سے شادی کر لی۔ دو برس بعد وہ ایک بار پھر محبت میں گرفتار ہوا اور اب اپنی چھوٹی سالی سے شادی کی خواہش ظاہر کی۔ اُس نے دھمکی دی کہ اُس کی دوسری بیوی کی بہن کو بھی اس سے بیاہ دیا جائے۔

 

 

جمعرات کو پیش آئے واقعہ میں سکسینہ نے اپنی بیوی کو اپنی خواہش کے بارے میں بتایا جسے اُس نے سختی سے رد کر دیا۔ اس پر مشتعل ہوکر وہ بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا اور اپنے مطالبے پر اصرار کرنے لگا کہ چھوٹی سالی سے اس کی

 

شادی کرائی جائے۔پولیس اور خاندان کے افراد موقع پر پہنچے اور مسلسل سات گھنٹوں تک اسے سمجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ آخرکار جب اسے یقین دہانی کرائی گئی کہ اس کی بات پر غور کیا جائے گا تو وہ نیچے اتر آیا۔سکسینہ نے

 

دعویٰ کیا کہ اُس کی بیوی کی دوسری بہن بھی اُسے چاہتی ہے اور وہ بھی اس کے ساتھ شادی کیلئے رضامند ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button