تلنگانہ
ناگر جنا ساگر کے 26 دروازے کھول دئیے گئے

نلگنڈہ: دریائے کرشنا زور و شور سے بہہ رہی ہے۔ بالائی علاقوں سے پانی کا شدید بہاو ناگر جنا ساگر کی سمت دیکھا جارہا ہے جس کی وجہہ سے ذخیرہ آب کی سطح میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔پانی کے دباؤ کو دیکھتے ہوئے
حکام نے 26 دروازے کھول کر پانی کو نشیبی علاقوں کی جانب چھوڑ دیا۔ 24 دروازے 5 فٹ تک اور 2 دروازے 10 فٹ تک کھولے گئے ہیں۔محکمہ آبپاشی کے مطابق فی الحال ناگرجنا ساگر آبی ذخیرہ میں پانی کا بہاو اور اخراج دونوں ہی
2,61,972 کیوسیک ہے۔ ساگر اسپِل وے سے 2,16,842 کیوسیک پانی چھوڑا جا رہا ہے جبکہ ساگر کی دائیں نہر میں 8,529 کیوسیک پانی چھوڑا گیا ہے۔ناگرجنا ساگر پراجیکٹ کی مکمل گنجائش 590 فٹ ہے لیکن فی الوقت پانی کی سطح
587.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح آبی ذخیرہ کی مکمل گنجائش 312.04 ٹی ایم سی ہے جب کہ موجودہ ذخیرہ 305.74 ٹی ایم سی ہے۔