تلنگانہ

تلنگانہ میں 2 ستمبر تک بارش کا امکان۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں 2 ستمبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ہلکی سے شدید بارش مختلف اضلاع میں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ کے مطابق جمعہ کے روز عادل آباد، آصف آباد اور

 

نظام آباد کے بعض مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے۔ ہفتہ کو عادل آباد، بھدرا د ری کتہ گوڑم، ہنمکنڈہ، جگتیال، بھوپال پلی، کاما ریڈی، کریم نگر، آصف آباد، محبوب آباد، منچریال، میدک، مُلّوگو، نظام آباد، پداپلی، راجنہ سرسلہ اور ورنگل اضلاع میں بارش برسنے کے امکانات ہیں۔

 

اتوار کو بھی عادل آباد،کتہ گوڑم، ہنمکنڈہ، جگتیال، جئے شنکر بھوپال پلی، کاما ریڈی، کریم نگر، کھمم، آصف آباد، محبوب آباد، منچریال، میدک، نظام آباد، پداپلی، راجنہ سِرسلہ اور ورنگل کے علاوہ حیدرآباد، جنگاوں، گدوال، محبوب نگر، میڑچل

 

 

ملکا جگری، ناگرکرنول، نارائن پیٹ، رنگا ریڈی، سنگا ریڈی، سِدّی پیٹ، وقارآباد اور ونپرتی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔یکم ستمبر کو عادل آباد، کتہ گوڑم ، ہنمکنڈہ، جنگاوں، بھوپال پلی، آصف آباد، مُلّوگو اور ورنگل اضلاع

 

میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔2 ستمبر کو عادل آباد، کتہ گوڑم، ہنمکنڈہ، حیدرآباد، جگتیال، جنگاوں، بھوپال پلی، گدوال، کاما ریڈی، کریم نگر، آصف آباد، محبوب آباد، محبوب نگر، منچریال، میدک، میڑچل ملکا جگری، مُلّوگو،

 

ناگرکرنول، نارائن پیٹ، نظام آباد، پداپلی، راجنہ سرسلہ، رنگا ریڈی، سنگا ریڈی، سِدّی پیٹ، وقارآباد ، ونپرتی، ورنگل اور بھُونگیر اضلاع میں بارشکے امکانات ہیں۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے ان اضلاع کے لیےا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

 

 

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں میں عادل آباد، نظام آباد، نرمل، کاما ریڈی، جگتیال، راجنہ سرسلہ ،میدک اور کریم نگر اضلاع میں بعض مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش کاما ریڈی ضلع کے گاندھاری منڈل

 

اور سرو پور میں ریکارڈ ہوئی جہاں 27.4 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button