تلنگانہ
تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں بدعنوان پنچایت سیکریٹری رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا، گاؤں والوں نے پٹاخے پھوڑ کر جشن منایا

کریم نگر میں بدعنوان پنچایت سیکریٹری رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا، گاؤں والوں نے پٹاخے پھوڑ کر جشن منایا
تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے ویناوَنکا منڈل کے چلّور گاؤں میں بدعنوانی کے ایک واقعہ نے سب کو حیران کردیا ۔نئے تعمیر شدہ مکان کو نمبر دینے کے لئے پنچایت سکریٹری ناگراج نے متعلقہ شخص سے 20 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ متاثرہ شخص نے مجبوراَ اے سی بی (اینٹی کرپشن بیورو) سے رجوع کیا۔
اے سی بی کی ٹیم نے منصوبہ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پنچایت سکریٹری ناگراج کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ گاؤں کے عوام نے بتایا کہ وہ روزانہ اسی طرح رشوت کے لئے انہیں مسلسل ستا رہا تھا۔
گاؤں والوں نے کہا کہ ہماری مشکلات ختم ہوگئیں اور سکریٹری کے پکڑے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پٹاخے پھوڑ کر جشن منایا۔