عبدالقادر سوداگر کے فرزند عبد العظیم کی شادی

عبد القادر سوداگر کے فرزند عبد العظیم کی شادی
ریاستی وزیر و متحدہ ضلع انچارج اے سیتا اکا، حکومت کے مشیر محمد علی شبیر و مہمانوں کی شرکت
نظام آباد 30/اگست (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس)
جناب عبد القادر سوداگر کے فرزند مسٹر عبد العظیم (بی ایس سی) بزنسمین کی شادی جناب حافظ محمد خواجہ محی الدین کی دختر کے ہمراہ بعد نماز عصر لمرا گارڈن سیلانی بابا کالونی کاماریڈی میں بحسن وخوبی انجام پائی نکاح کی محفل سادہ اور اسلامی ماحول میں منعقد ہوئی اس تقریب میں حفاظ علماء ، ائمہ کرام ،سیاسی قائدین، دینی و ملی و مذہبی جماعتوں سے وابستہ سرکردہ شخصیتوں کے علاوہ عزیز واقارب و دوست احباب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں قابل ذکر ریاستی وزیر خواتین و اطفال معمرین بہبود
و متحدہ ضلع انچارج محترمہ اے سیتا اکا ، حکومت تلنگانہ کے مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی ، میناریٹرز جناب محمد علی شبیر ، تفسیر اقبال ڈی آئی جی زون ففتھ تلنگانہ پولیس، صدر ضلع کانگریس کمیٹی کاماریڈی کیلاش سرنیواس ، چندر کانت ریڈی لائبریری چیرمین
محمد الیاس صدر ضلع یوتھ کانگریس کاماریڈی (فرزند جناب محمد علی شبیر) شامل ہیں مہمانوں کا استقبال محمد اختر الدین اونر ثناء فٹ وئیر اعظم روڈ نظام آباد ، محمد غازی،محمد معیز الدین , محمد ضیاء نے کیا ولیمہ کا استقبالیہ طوبی بینکوٹ ہال بودہن روڈ نظام آباد پر ترتیب دیا گیا جس میں عزیز واقارب و دوست احباب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں قابل ذکر عبد الجبار(بزنسمین)، عبد العقیل پریوار ڈریسس دھرم آباد، عبدالعتیق (سافٹ ویئر انجینئر) ماجد (بزنسمین)
،شیخ اویس کیریئر ابورڈ نظام آباد، اقبال احمد ، محمد قمر الدین ، محمد عمران (سی ، اے) محمد شعیب الدین ایڈوکیٹ ، محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس/ نمائندہ اردو لیکس نظام آباد شامل ہے تمام مہمانوں نے عاقدین کے خاندانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی دعاؤں سے نوازا اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی کہ اس رشتہ ازواج زندگی کو کامیاب مسرت و شادمانی ،محبت و الفت اور برکتوں سےنوازے معززین و مہمانوں کا استقبال محمد اختر الدین اونر ثناء فٹ وئیر اعظم روڈ نظام آباد، محمد ملک معتصم ، محمد اہل ملک فرزندان محمد اختر الدین نے کیا