جنرل نیوز
جگتیال شہر کے نوجوان عبدالواحد کا انتقال
جگتیال شہر کے محلہ عثمان پورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالواحد المعروف بابا ولد جناب عبدالصابر مرحوم ریٹائرڈ ڈپٹی ایم آر او عبدالصابر مرحوم کا ہفتہ کی شام اچانک انتقال ہوگیا۔ مرحوم خوش مزاج، ملنسار اور نیک صفت شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر سنتے ہی محلہ بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ رشتہ دار، دوست احباب اور مقامی افراد بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر گھر والوں سے تعزیت کی ۔ نمازِ جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہر جامع مسجد میں ادا کی گئی ۔ تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئے گی ان کے انتقال پر مختلف سماجی تنظیموں اور معزز شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور گھر والوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ پسماندگان میں بیوی کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر ہیں



