تلنگانہ

4 ستمبر تک اساتذہ کے ورک ایڈجسٹمنٹ مکمل کرنے کے احکامات

4 ستمبر تک اساتذہ کے ورک ایڈجسٹمنٹ مکمل کرنے کے احکامات

 

*ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن نوین نکولس کی ہدایت*

 

اردو لیکس راست:

اساتذہ کی ترقیوں اور تبادلوں کے عمل کے بعد محکمہ تعلیمات کا بڑا فیصلہ ، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز کو ورک ایڈجسٹمنٹ کا عمل 4 ستمبر تک عمل مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں

 

 

ریاست تلنگانہ میں حال ہی میں اساتذہ کو ترقی دے کر ان کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ اس پس منظر میں متعلقہ اضلاع میں ضرورت کے مطابق اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ (ردوبدل) کا عمل 4 ستمبر سے پہلے مکمل کرنے کے احکامات اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر نوین نکولس نے جاری کیے ہیں۔

 

کلکٹروں کی منظوری لازمی

 

انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) کو ہدایت دی کہ کلکٹروں کی منظوری حاصل کرتے ہوئے فوری طور پر اس عمل کو مکمل کریں۔

 

15 جولائی کی ڈیڈ لائن مؤخر

 

یاد رہے کہ اس سے قبل 15 جولائی تک ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کے احکامات دیے گئے تھے، لیکن اس دوران ترقیات اور تبادلوں کے مسائل کے سبب کئی اضلاع میں یہ عمل رُک گیا تھا۔

 

محکمہ تعلیمات کی تازہ ہدایت

 

اب جبکہ ترقیات کا عمل مکمل ہوچکا ہے، محکمۂ تعلیم نے ایک بار پھر 4 ستمبر کی مقررہ تاریخ تک مسلسل ایڈجسٹمنٹ کا عمل نمٹانے پر زور دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button