جنرل نیوز

نائب امیر ملت اسلامیہ حافظ محمد لئیق خان کے ہمراہ عیدگاہ و قبرستان کمیٹی ہناجی پیٹ کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی 

طوفانی بارش سے عیدگاہ و قبرستان کو زبردست مالی نقصان۔ احاطی دیوار۔ قبلہ و منبر منہدم۔ قبریں دھنس گئی

نائب امیر ملت اسلامیہ حافظ محمد لئیق خان کے ہمراہ عیدگاہ و قبرستان کمیٹی ہناجی پیٹ کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی

نظام آباد:یکم / ستمبر ( اردو لیکس )حالیہ بارش کی وجہ سے حلقہ اسمبلی نظام آباد رورل کے درپلی منڈل ہناجی پیٹ میں عیدگاہ و قبرستان کو زبردست نقصان پہنچا عیدگاہ و قبرستان کے نزد واقع تالاب کا پشتہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے پانی کا بہاؤ عیدگاہ و قبرستان کی احاطی دیوار، قبلہ و منبر کو بہا لے گیا۔ قبرستان میں کئی قبریں دھنس گئی جس سے میت نظر آرہی تھی

 

۔ کمیٹی کے ذمہ داران محمد صادق، محمد عمر اور دیگر نے نائب امیر امارات ملت اسلامیہ حافظ محمد لئیق خان سے ربط پیدا کرتے ہوئے تعاون کی خواہش کرنے پر انہوں نے کمیٹی کے ذمہ داران کو نظام آباد طلب کرتے ہوئے پرجاوانی میں ضلع کلکٹر اور سی ای او وقف بورڈ کو تحریری یاداشت روانہ کرتے ہوئے عیدگاہ و قبرستان ہناجی پیٹ کے تعمیری و مرمتی کام انجام دینے کیلئے فوری فنڈ کی اجرائی کا مطالبہ کیا۔ ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے وقف انسپکٹر کو طلب کرتے ہوئے عیدگاہ و قبرستان کو پیش آنے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ دینے کی ہدایت جاری کی۔

 

حافظ محمد لئیق خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر زبردست مالی نقصانات پیش آئے ہیں جن میں ہناجی پیٹ عیدگاہ و قبرستان بھی شامل ہے۔ انہوں نے رکن اسمبلی نظام آباد رورل ڈاکٹر بھوپت ریڈی سے پرُ زور مطالبہ کیا کہ ان کے حلقہ اسمبلی میں واقع ہناجی پیٹ عیدگاہ و قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیں اور حکومت سے جلداز جلد فنڈ کی اجرائی عمل میں لانے پر زور دیا۔

 

حافظ محمد لئیق خان نے کہا کہ ہناجی پیٹ میں مسلم خاندانوں کی کم تعداد پائی جاتی ہے یہاں کے مسلمان اور کمیٹی عیدگاہ کی احاطی دیوار، منبر و قبلہ اور دیگر نقصانات کی پابجائی کی متحمل نہیں ہے لہذا حکومت اور وقف بورڈ کی جانب سے فنڈ منظور کرتے ہوئے نقصانات کی پابجائی کی جائے۔

 

اس موقع پر کمیٹی کے دیگر ذمہ داران محمد مبین، محمد شفیق کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ حافظ محمد لئیق خان نائب امیر ملت اسلامیہ نے کہا کہ حکومت یاوقف بورڈ کی جانب سے فنڈ کی اجرائی میں تاخیر کی صورت میں ملت اسلامیہ سے امداد حاصل کرتے ہوئے تعمیری کام کو انجام دیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button