جنرل نیوز

ریاست میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات روانہ کریں  چیف منسٹر ریونت ریڈی کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جائزہ اجلاس کا انعقاد 

ریاست میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات روانہ کریں

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جائزہ اجلاس کا انعقاد

 

نظام آباد، یکم ستمبر ستمبر( نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حکم دیا ہے کہ مسلسل موسلا دھار بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر حکومت کو بھیجی جائے۔ وزراء پونگولیٹی سری نواس، اتم کمار ریڈی، سیتا اکا کا، ٹی ناگیشورا راؤ، کومٹ ر یڈی وینکٹ ریڈی، جوپلی کرشنا راؤ، وویک وینکٹ سوامی، ادلوری لکشمن، چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی، حکومت کے چیف سکریٹری رام کرشن راؤ، مختلف محکموں کے سینئر افسران کے ہمراہ

سی ایم ریونت ریڈی نے پیر کی شام کو سکریٹریٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تمام اضلاع کے کلکٹرس، پولیس کمشنرس اور ایس پیز کے ساتھ شدید بارش اور سیلاب کی امداد کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل لایا کلکٹروں کو سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ فوری امدادی اقدامات کے لیے فنڈز کی منظوری دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کو بھی متعلقہ ضروریات کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فوری معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کہ آنے والے دنوں میں مزید ایک ماہ تک شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔ جہاں کہیں بھی کوئی واقعہ پیش آئے، کلکٹر اور ایس پیز کو چاہیے کہ وہ شخصی طور پر فیلڈ لیول پر جائیں اور صورتحال کی نگرانی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ راحتی اقدامات بھرپور طریقے سے کیے جائیں۔ ویڈیو کانفرنس میں کلکٹر ٹی ونے کرشنا ریڈی، پولس کمشنر سائی چیتنیا، ایڈیشنل کلکٹرس انکت، کرن کمار اور مختلف محکموں کے ضلعی سطح کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button