کچرے کی صفائی اب صرف ایک واٹس ایپ پر۔ حیدرآباد میں خدمات

حیدرآباد: تیزی سے پھیلتے ہوئے حیدرآباد میٹروپولیٹن شہر میں جہاں آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں کوڑا کرکٹ یعنی کچرا کا مسئلہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ہر جگہ کچرا جمع ہونا، ڈبوں کا بھر جانا اور صفائی میں رکاوٹ پیدا ہونا عوام کے لیے
بڑی مشکل بن گیا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے جی ایچ ایم سی نے نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔
شکایت درج کرانے کا طریقہ
سب سے پہلے موبائل میں نمبر
8125966586
محفوظ کرلیں۔
اس نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے "Hi” میسج بھیجیں۔
اس کے جواب میں جی ایچ ایم سی کی طرف سے "نمستے” کے ساتھ ایک لنک موصول ہوگا۔ لنک پر کلک کرتے ہی ایک صفحہ کھلے گا جہاں آپ کو متعلقہ علاقے کی تفصیلات مسئلے کی تصویر اور درست مقام درج کر کے شکایت بھیجنی ہوگی۔
فی الحال جی ایچ ایم سی تمام شکایات کو My GHMC موبائل ایپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (@GHMConline)، اور کنٹرول روم نمبر
04021111111
کے ذریعے بھی وصول کر رہی ہے۔ تاہم صرف صفائی اور کچرے کے مسائل کے لیے یہ خصوصی واٹس ایپ نمبر فراہم کیا گیا ہے۔