جنرل نیوز

رسم اجراء و تہنیتی تقریب کتاب رہبر طلبہ کے (انگریزی ایڈیشن) کا کامیابی کے ساتھ انعقاد

حیدرآباد ۔ حافظ و قاری مولوی محمد ادریس مصباحی جنرل سیکریٹری بزم حسان بن ثابت رض نعتیہ کمیٹی حیدرآباد تلنگانہ کی اطلاع کے بموجب بزم علم و ادب کے زیر اہتمام دار العلوم رشیدیہ مہدی پٹنم حیدرآباد میں بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ایک پر وقار اجلاس بعنوان ” رسم اجراء و تہنیتی تقریب کتاب رہبر طلبہ” منعقد ہوا

 

 

اس کتاب کے مصنف پروفیسر مولوی خواجہ عمر صاحب مدظلہ العالی نلگنڈوی ہیں ۔تقریب کی صدارت شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا قاضی محمد عبد الحی صاحب قاسمی ( ایم اے ، ایم فل یونیورسٹی آف حیدرآباد) نے کی ۔پروگرام کی نگرانی عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن خطیب شیریں بیاں حضرت مولانا حافظ و قاری محمد نصیر الدین منشاوی صاحب مدظلہ العالی ( استاد شعبہ اردو آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد) نے فرمائی

 

 

اس موقع پر مہمان عالم دین رئیس القلم شیخ العرب والعجم ڈاکٹر سید جہانگیر صاحب حفظہ اللہ ( بانی و مہتمم الحر مین الشریفین عربی و انگلش دانش گاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی ؛ تارناکہ سکندر آباد نے رہبر طلبہ بزبان انگریزی کا رسم اجراء فرمایا۔اور پر مغز خطاب پیش کیا ۔ان کے علاوہ حضرت مولانا قاضی محمد عبد الحی صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ نے رہبر طلبہ کتاب بزبان اردو کا رسم اجراء فرمایا اور اردو زبان کی اہمیت و افادیت پر بہترین انداز میں خطاب فرمایا اور مصنف کتاب محترم المقام جناب پروفیسر مولوی خواجہ عمر صاحب مدظلہ العالی کی مخلصانہ خدمات پر حضرت خواجہ عمر صاحب مدظلہ العالی کو مبارکباد پیش فرمائی اور شال پوشی کی

 

 

اور ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی صاحب مدظلہ العالی نے بھی رہبر طلبہ کتاب کی اہمیت پر خطاب فرمایا اور طلبہ عزیز کو مشورہ دیا کہ وہ اس کتاب کو حاصل کرے اور فارغ اوقات میں اس کتاب کا مطالعہ فرماکر مصنف کتاب کے پچاس سالہ تدریسی تجربات سے استفاہ فرمائیں۔اس موقع پر مہتمم جامعہ نوجوان عالم دین داعئی کبیر حضرت مولانا مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی مدظلہ العالی نے بھی خطاب فرمایا ۔مہمان خصوصی کے طور حضرت مولانا ریاض احمد صاحب قادری حسامی دامت برکاتہم العالیہ ناظم مدرسہ ریاض العلوم وٹے پلی حیدرآباد حضرت مولانا زبیر محی الدین صاحب مظاہری دام اقبالہ معلم دار العلوم نلگنڈہ و ڈاکٹر سید عبد الوحید شاہ قادری صاحب ریاستی جنرل سیکریٹری آل میوا تلنگانہ ۔ مولوی حافظ و قاری ریاض احمد صاحب مدظلہ العالی نائب امام مسجد بلال آسمان گڑھ سعید آباد حضرت مولانا مطیب احسن صاحب مدظلہ امام و خطیب مسجد حسنین کریمین مالیگاوں مہاراشٹر اور ضلع محبوب نگر تلنگانہ کے ممتاز عالم دین مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا مفتی عبداللہ حامد صاحب رشادی قاسمی چشتی خلیفہ مجاز استاذ الاساتذہ صاحب نسبت بزرگ عالم دین حضرت مولانا اظہار الحق قریشی صاحب و مہتمم جامعہ اسلامیہ تعلیم البنات ٹرسٹ محبوب نگر نے شرکت فرمائی

 

 

اور مصنف کتاب الحاج پروفیسر مولوی خواجہ عمر صاحب مدظلہ العالی کو مبارکباد پیش کی اس اجلاس کا آغاز محمد ابوبکر صاحب متعلم دارالعلوم رشیدیہ مہدی پٹنم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مولانا حافظ و قاری سید. حامد المدنی نے حمد باری تعالی پیش کی حافظ و قاری محمد عبد القوی ادریس صاحب نائب امام مسجد مسکین شاہ ملے پلی حیدرآباد نے نعت شریف پیش کی اس موقع پر حضرت مولانا مفتی سید سلمان صاحب

 

 

قاسمی مدظلہ استاد دارالعلوم رشیدیہ نے کلمات تشکر ادا کئیے ۔مفتی تاج الدین صاحب مدظلہ العالی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button