تلنگانہ

نظام آباد میں عید میلاد النبی آمد کے پیش نظر حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کی ہدایت پر کانگریس قائدین نے لیا انتظامات کا جائزہ،

نظام آباد میں عید میلاد النبی آمد کے پیش نظر مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر کی ہدایت پر کانگریس قائدین نے لیا انتظامات کا جائزہ،

میونسپل عہدیداروں کے ہمراہ جلوس محمدی گزرنے والے راستوں کا دورہ، بہتر اقدامات کیلئے حکمت عملی،

نظام آباد، 2/ستمبر (اردو لیکس) ہر سال کی طرح اس سال بھی رواں ماہ 5/ستمبر کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے موقع پر شہر میں عظیم الشان و فقیدالمثال جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے گزرنے والے راستوں و مقامات کا مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر کی ہدایت پر آج کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین نے میونسپل عہدیداروں (ایم ای) و اے ایز کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر میونسپل کارپوریشن نظام آباد کی جانب سے انجام دیئے جانے والے انتظامات و اقدامات کا جائزہ لیا، واضح رہے کہ مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر نے اپنے حالیہ دورہ نظام آباد کے موقع پر شہر کی مرکزی دینی درسگاہ مدرسہ الجامعتہ الرضویہ انوارلعلوم ہاشمی کالونی اپنے رفقاء و مقامی کانگریس پارٹی قائدین و میونسپل عہدیداروں بشمول میونسپل کمشنر دلیپ کمار کے ہمراہ دورہ کیا تھا اس موقع پر مشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر نے میونسپل کمشنر دلیپ کمار و دیگر عہدیداروں کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے پیش نظر جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر شہر و جلوس کے گزرنے والے راستوں و مقامات پر تمام بنیادی اقدامات کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی تھی، اس خصوص میں آج شہر کے سینئر کانگریس پارٹی قائدین کا ایک وفد میونسپل عہدیداروں کے ہمراہ جلوس کے گزرنے والے راستوں و عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر انجام دیئے جانے والے انتظامات و اقدامات کا جائزہ لیا ہے، اس موقع پر سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم ،سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس ،ڈائریکٹر تلنگانہ ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ و سابقہ کارپوریٹر ہارون خان، سابقہ سینئر کارپوریٹر کانگریس محمد مجاہد خان ، محمد مصباح الدین، سابقہ کارپوریٹر ایم اے مقیت، سابقہ کواپشن ممبر اشفاق احمد خان

، محمد شفیع الدین، شیخ جعفر حسین، عبدالوحید، محمد آصف اور محمد عمران، میونسپل عہدیدار ایم ای مرلی موہن ریڈی، اے ای عنایت کریم، اے ای محمد واجد موجود تھے، کانگریس پارٹی قائدین نے میونسپل عہدیداروں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر شہر و جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے گزرنے والے راستوں پر صاف صفائی کے نظم ،اسٹون ڈسٹ اور پیچ ورک و دیگر تمام بنیادی اقدامات کو جنگی خطوط پر انجام دینے اور جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے،

متعلقہ خبریں

Back to top button