المیزان ٹورس کے ذریعہ ستارہ گروپ کی فیملی عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ

حیدرآباد ۔الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کی قیادت میں ستارہ گروپ کی فیملی عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوئی ۔
الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ 12 ربیع الاول بروز جمعرات الحاج شیخ محبوب اکبر کے فرزند الحاج شیخ حسن( یاسر ) کا نکاح الحاج محمد جلال الدین خان قمر کی دختر سے ہوگا ۔ 3 اکتوبر کو حیدرآباد میں استقبالیہ تقریب ہوگی اور 5 اکتوبر کو ولیمہ تقریب منعقد ہوگی۔ عمرہ گروپ میں محمد یونس محمد عظمت اللہ محمد حبیب الدین شیخ یوسف شیخ حسین شیخ محسن محمد علی خان
محمد مقیم و دیگر افراد موجود تھے ۔ الحاج حافظ محمد فیاض علی نے بتایا کہ المیزان گروپ کو حج کا لائسنس حاصل ہوگیا ہے جو بھی حضرات حج کے لئے جانا چاہتے ہیں وہ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے دفتر پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔