ایجوکیشن

نعتیہ مقابلہ میں اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ کی طالبات کی شاندار کامیابی

شہرِ کورٹلہ میں 24 اگست  بروزِ اتوار علی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام نعتیہ مقابلہ نہایت شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوا۔

 

اس بابرکت پروگرام میں اقراء ہائی اسکول اردو میڈیم کورٹلہ کی طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔ جونیئر گروپ میں طالبہ انشراح شہزاد نے اول مقام حاصل کیا، سینئر گروپ میں عائشہ زوبیہ (جماعت دہم) نے دوم مقام اپنے نام کیا، اسی طرح اسکول ٹاپر حورین (جماعت ہشتم) نے بھی اپنی بہترین کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔

 

ان تینوں طالبات کی اس غیرمعمولی کامیابی پر آج 2 ستمبر 2025 بروزِ منگل اقراء ہائی اسکول میں تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی حضرت مولانا سیّد مظہر قاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ نے کامیاب طالبات کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے اور طلبہ و طالبات کے جذبۂ محبتِ رسول ﷺ کو سراہا

 

۔ مولانا نے اپنے خطاب میں اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور اولیائے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ: "یہ کامیابیاں اسی وقت پائیدار ثابت ہوں گی جب نوجوان نسل اپنے دلوں میں نبی کریم ﷺ کی حقیقی محبت پیدا کرے اور اپنی زندگیوں کو سنتِ رسول ﷺ کے مطابق ڈھالے۔” ہم علی فاؤنڈیشن کورٹلہ کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے پروگرامس آگے بھی جاری رکھیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button