آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینس نئی دہلی کی جانب سے پروفیسر محمد مسعود احمد کو تہنیت
ڈاکٹرسریدھر، ڈاکٹر حیدر خان جناب انور احمد ،ڈاکٹر فاروق شکیل و دیگر معززین کی مبارک باد

L حیدرآباد 3ستمبر( اردولیکس )آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈکل سائینس دہلی جو ہندوستان کا مشہور ادارہ ہے اور جو اپنی مخصوص میڈیکل تعلیم اور علاج کے شعبہ میں دنیا بھر میں جانا جاتا ہےآل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینس جو سنٹرل گورنمنٹ کا ایک طبی اور ریسرچ کرنے والا ادارہ ہے، جہاں بیماری اور علاج کے بارے میں نئی ایجادات ہوتی رہتی ہیں۔ یہ ادارہ ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی کار کردگی کے لئے مشہور ہے۔ اس ادارے نے پروفیسر محمد مسعود احمد کو جو ہیلتھ کیر مینجمنٹ پر لیکچرس اور ٹریننگ دیتے ہیں ، ان کی کاردگی اور اعتراف خدمات کے سلسلے میں دہلی میں تہنیت پیش کی۔ پروفیسر محمد مسعود احمد فی الحال بحیثیت چیف آپریٹنگ آفیسر اپنی خدمات رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ حیدرآبادمیں خدمات انجام دے رہے ہیں،
پروفیسر مسعود حیدر آباد میں ہی نہیں ہندوستان کے نامور میڈیکل کالجس اور ہاسپٹلس میں اپنی ان صلاحیتوں کی وجہہ سے جانے جاتے ہیں ۔ پروفیسر مسعود احمد نائب صدر اسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلس ایڈ منسٹریشن کے عہدہ پر بھی فائز ہیں اس ادارے میں تین سو ہاسپٹلس ایڈ منسٹر یٹرس میڈکل سپرنٹینڈینٹس ممبران شامل ہیں۔ پروفیسر کی خدمات تین دہوں سے ہیلتھ کیر ایڈمنسٹریشن میں لائف اسٹائل مینجمنٹ اینڈ موڈیفیکیشن جس میں کینسر شعبہ میں کینسر ذیابطیس ، دل کی بیماریوں کی معلومات اور ان کی روک تھام کے تدابیر شامل ہیں پروفیسر مسعود ہندوستان اور بیرونِ ہندوستان کے سیمیناروں میں مدعو کیے جاتے ہیں
پروفیسر مسعود کی تین دہوں سے جاری خدمات کے عوض اور اس کے اعتراف میں ڈاکٹر سرینواس جو ڈائرکٹر آف آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ہیں نے تہنیت پیش کی اور مومنٹو پیش کیا اور کہا کہ پروفیسر مسعود کا شمار ہندوستان کے بہترین ہاسپٹل ایڈمنسٹریٹرز میں ہوتا ہے واضح رہے کہ پروفیسر مسعود دودہوں سے زیادہ اس ادارے کے علاوہ دوسرے نامور میڈیکل انسٹی ٹیوشنس میں بحیثیت گیسٹ اینڈ وزیٹنگ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں -جن میں آل انڈیا میڈکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس جموں ، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینس سری نگر اور نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینس حیدرآباد، ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا ، یونیورسٹی آف حیدر آباد، گاندھی میڈیکل کالج اور عثمانیہ میڈیکل کالج شامل ہیں۔ پروفیسر محمد مسعود احمد کے لئے یہ تہنیت اور ایوارڈ ان کے حاصل کردہ ایوارڈس میں اضافہ کا باعث ہے ایوارڈ ملنے پر ڈاکٹر سری دھر مینجنگ ڈائریکٹر رینوا بی بی کینسر ہاسپٹلز، ڈاکٹر حیدر
خان ماہر امراض قلب ،جناب انور احمد مینجنگ ڈائریکٹر ایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشنز ،استاد سخن مخدوم ایوارڈ یافتہ شاعر جناب فاروق شکیل، ممتاز و معروف شعراء کرام جناب سمیع اللہ سمیع، ڈاکٹر طیبب پاشاہ قادری جناب لطیف الدین لطیف جناب جناب جہانگیر قیاس ،ماہر تعلیم جناب محمد حسام الدین ریاض اور دیگر ڈاکٹرز س ادیبوں وشعرا نے دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا