سینٹ جارج ڈگری اینڈ پی جی کالج فار ویمن میں ماس کمیونیکیشن اسٹوڈیو کا افتتاح

حیدرآباد3 دسمبر (اردو لیکس) سینٹ۔جارج ڈگری اینڈ پی جی کالج فار ویمن، عابڈز میں جدید ’’اونکس ماس کمیونیکیشن اسٹوڈیو‘‘ کا افتتاح عمل میں آیا۔ یہ افتتاح کالج کے بی۔اے طلبہ کے فریشرز ڈے کے موقع پر عمل میں آیا۔اسٹودیو کا افتتاح بھارت کی پہلی
خاتون ساؤنڈ انجینئر ڈاکٹر ساجدہ خان اور فری لانس ٹرینر جناب ناگراجو نے کیا۔ اس موقع پر ریورنڈ ڈاکٹر پی۔ سولومون راج، اسپیشل آفیسر آر۔ ستیہ نندم، پرنسپل محترمہ جی ایس۔ کیرولین، سپرنٹنڈنٹ ایموس ولبورن اور اساتذہ موجود تھے۔اسٹودیو میں جدید کیمرہ پروڈکشن، آڈیو۔ویڈیو سوٹس، لائٹنگ، ایڈیٹنگ سافٹ ویئر اور کمپیوٹرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
پرنسپل محترمہ کیرولین نے کہا کہ یہ اسٹوڈیو طلبہ کو عملی صحافت اور پروڈکشن کی تربیت دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔اس موقع پر شعبہ صحافت و ماس کمیونیکیشن کی جانب سے ’’دی فلیم کیپرز‘‘ کے عنوان سے ایک آڈیو پوڈکاسٹ بھی لانچ کیا گیا، جو نوجوانوں کی اُن آوازوں کو اجاگر کرے گا جو سماج میں بہتر و مثبت تبدیلی کے خواہاں ہیں