محمد سراج الدین صدر مدرس گولڈن جوبلی ہائی اسکول نظام آبادکی وظیفہ حسن سبکدوشی پر تہنیتی تقریب کا انعقاد

محمد سراج الدین صدر مدرس گولڈن جوبلی ہائی اسکول نظام آبادکی وظیفہ حسن سبکدوشی پر تہنیتی تقریب کا انعقاد
نظام آباد:3/ستمبر(اردو لیکس)محمد سراج الد ین ولد محمد رحیم الدین صاحب مرحوم نظام شوگر فیکٹری بودھن صدر مدرس گولڈن جوبلی ہائی اسکول قلعہ روڈ نظام آباد کی وظیفہ حسن سبکدوشی پر 38 سال گولڈن مدرسہ ہذا میں یکم / ستمبر کو ایک شاندار اور پر اثر تقریب کا انعقاد زیر صدارت رضیہ سلطانہ سکریٹری گولڈن جوبلی ہائی اسکول میں انعقاد عمل میں آیا۔
اس موقع پر مقررین نے محمد سراج الدین کی تدریسی خدمات پر خراج تحسین پیش کیااور ان کی شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔پی ڈی سرینواس نے کہا کہ سراج الدین 2017 ء سے بحیثیت صدر مدرس تمام ساتھی اساتذہ کے ہمراہ ہم آہنگی کے ساتھ ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہے۔ یحییٰ طاہر نے اپنے دیرینہ رفاقت اور طویل ترین خدمات کا تذکرہ کیا۔ سلیم الدین، ایم اے مجید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اعظم الدین نے اس تقریب کی عمدگی کے ساتھ کارروائی چلائی۔ طلباء و طالبات نے بھی اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔ محمد سراج الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی المرتضیٰ ایجوکیشن سوسائٹی نظام آباد بہادر علی راجاجانی مرحوم کی تعلیمی، سماجی و فلاحی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ محمد سراج الدین گذشتہ 38 سال سے تدریسی خدمات انجام دئیے
۔ انہوں نے 1987 ء سے 3 سال خانگی اور 1990 ء سے 35 سال بحیثیت ایڈیڈ مدرس کی حیثیت سے بے لوث خدمات کو انجام دیتے ہوئے طلباء و طالبات کے علم کی شمع سے روشن کئے۔ انہوں نے مختلف حیثیتوں سے علم کی روشنی کو اجاگر کیا ہے
۔ علاوہ ازیں نادر علی راجا جانی نے محمد سراج الدین کی تدریسی خدمات کو نیک و فعال قرار دیتے ہوئے وظیفہ حسن سبکدوشی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اور مستقبل میں ان سے تعاون کی خواہش کی۔