جنرل نیوز

راحت سوشل گروپ جالنہ کے زیر اہتمام 07/ دسمبر کو مسلم اجتماعی شادیاں۔رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کلیان کالے کے ہاتھوں وال پوسٹر کی رونمائی

جالنہ 03/ دسمبر 2025( شیخ احمد اکبر جالنوی)راحت سوشل گروپ جالنہ کے زیر اہتمام گزشتہ 25 سالوں سے جالنہ میں مسلم اجتماعی شادیوں کا کامیاب انعقاد کیا جا رہا ہے ابھی تک راحت سوشل گروپ جالنہ کے زیر اہتمام منعقدہ مسلم اجتماعی شادیوں میں 600 سے زائد مسلم جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کیا جا چکا ہے

 

 

ہر سال کی طرح اس سال بھی راحت سوشل گروپ جالنہ کے زیر اہتمام 07/ دسمبر 2025 بروز اتوار بمقام عائشہ لانس, عقب اردو ہائی اسکول کچہری روڈ جالنہ میں مسلم اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ان مسلم اجتماعی شادیوں کے وال پوسٹر کی رسم رہنمائی آج دوپہر چار بجے رکن پارلیمنٹ جالنہ ڈاکٹر کلیان کالے کے ہاتھوں ان کے دفتر واقع عنبڑ روڑ جالنہ میں عمل میں آئیں اس موقع پر رکن پارلیمنٹ جالنہ ڈاکٹر کلیان کالے کے علاوہ صدر راحت سوشل گروپ جالنہ شیخ افسر شیخ جی، تاسیسی سیکریٹری لیاقت علی خان یاسر، ریاستی کانگریس آئی اقلیتی سیل نائب صدر بدر چاوس، سلیم یاسین خان پٹھان، عتیق احمد خان شہر صدر کانگریس آئی ، شیر زماں خان، شیخ سلیم ،عبدالرؤف پرسو والے، شیخ ابراہیم، ذاکر بھائی ڈاورگاؤنکر ،راجندر راکھ، کلیان دلے اور دیگر معززین موجود تھے

 

 

اس موقع پر ڈاکٹر کلیان کالے نے راحت سوشل گروپ جالنہ کے ذمہ داران سے مخاطبت کرتے ہوئے کہا کہ راحت سوشل گروپ جالنہ گزشتہ 25 سالوں سے مسلم اجتماعی شادیوں کی معرفت ایک بہت بڑا سماجی فریضہ انجام دے رہا ہے اور ہم راحت سوشل گروپ جالنہ کے ہر ممکن تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہے واضح رہے کہ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ جالنہ ڈاکٹر کلیان کالے نے ضلعی عوام سے اپیل کی ہے کہ 20 نومبر 2025 سے قبل لڑکا اور لڑکی کے سرپرست حضرات راحت سوشل گروپ جالنہ کے ذمہ داران صدر شیخ افسر شیخ جی 9422218220, لیاقت علی خان یاسر- 9422724257, شیخ سلیم شیخ محمد، شیخ سلیم شیخ شکور ، سلیم یاسین خان پٹھان اور دیگر سے رابطہ کریں شادی کے لیے لڑکے کی عمر 21 سال اور لڑکی کی عمر 18 سال کے دستاویزات ہونا لازم ہے مسلم اجتماعی شادیوں میں راحت سوشل گروپ جالنہ کی جانب سے دلہا اور دلہن کو حسب استطاعت بطور تحفہ کپڑے، بستر،

 

 

پلنگ، برتن اور دیگر ضروریات زندگی کے سامان دیے جائیں گے لہذا 20 نومبر سے قبل لڑکا اور لڑکی کے سرپرست حضرات سوشل گروپ جالنہ کے ذمہ داران سے درکار دستاویزات کے ساتھ رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button