جماعت اسلامی کورٹلہ کی جانب سے 5تا20 ستمبر سیرت انبی صل اللہ علیہ والسلام مہم

جماعت اسلامی کورٹلہ کی جانب سے جاریہ ماہ کی 5تا20 تارییخ تک سیرت انبی صل اللہ علیہ والسلام مہم چلائی جارہی ہے اس ضمن میں دفتر جماعت کورٹلہ پر پوسٹر ودیگر سیرت النبی پر مشتمل فولڈرس، ہئنڈ بلس،ہئینگرس،آٹو اسٹیکرس اورگیٹورائی کی جانب سے شائع کردہ سیرت النبی کے خصوصی شمارہ کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔اسموقع پر ناظم ضلع جماعت اسلامی جگتیال محمد نعیم الدین اور امیر مقامی الیاس احمد خان نے اپنے بیان میں مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 12/ربیع الاول 5ستمبر کو شعبہ خواتین کی جانب سے سے سرکاری وخانگی ہاسپٹلس کے مریضوں اور ڈاکٹر س میں فروٹس، بریڈس اور سیرت النبی پرمشتمل کتابچے، فولڈرس،ہینڈ بلس تقسیم کئے جائیں گے۔اس ماہ میں جمعہ کے موقع پر پیارے نبی صل اللہ علیہ والسلام کی سیرت پر خطابات کیے جائیں گے،قومی شاہراہ پر ہورڈنگس لگائے جائیں گے برادران وطن معززین سے خصوصی ملاقاتیں کرکے انہیں سیرت النبی سے واقف کروایا جائے گا، مسلم وغیر مسلم طالبات میں سیرت النبی عنوان پر تحریری مقابلہ رکھے جائیں گے برادران وطن کے لیے خطاب عام رکھا جائے گا،سیرت النبی پر مشتمل آٹوس پر اسٹیکرس آویزاں کئے جائیں گے، ویکلی بازار میں ڈیمو ٹنٹ لگایا جائے گا اورسیرت النبی پر مشتمل لٹریچر تقسیم کیا جائے گا۔