نارائن پیٹ میں حیات کیر ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

نارائن پیٹ : 04 ستمبر (اردو لیکس) حیات کیر ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے پندرہ سو سالہ جشن میلاد النبی ﷺ کے پرانوار موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا
۔ اس کیمپ میں پچاس سے زائد افراد نے خون کا عطیہ دیا اس موقع پر رکن اسمبلی نے خون کا عطیہ دینے والے افراد کی ہمت افزائی کی۔ بعد ازاں خون کا عطیہ دینے والے افراد کو بلڈ سینٹر گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل نارائن پیٹ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی کے علاوہ زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین سدا شیوا ریڈی، ریاض الحق ایڈیشنل ایس پی، محمود قریشی ضلع صدر اقلیتی کانگریس، ناگوراؤ ناموجی قائد بی جے پی، و دیگر سیاسی و سماجی قائدین کے علاوہ حیات کیر ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ داران رحمت قریشی، سعید الدین تاج، محمد سہیل، حافظ سفیان تاج، فیاض تاج موجود تھے