جنرل نیوز

قول و فعل اور اعمال سے اپنے مسلمان ہونے کا ثبوت دیں۔ایوان فاضل وعاقل پنجہ شاہ میں مرکزی جلسہ سیرت النبی صلعم- مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ کا خطاب

حیدراباد 4 اگست (اردو لیکس )حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشا امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ وآندھرا پردیش نے کہا کہ ہم اگر قرآن و حدیث پر سچے دل سے مکمل عمل پیرا ہو جائیں تو دنیا کی ایک بہت بڑی تعداد دامن اسلام سے وابستہ ہو جائے گی ہم اپنے قول و فعل اور عمل سے مکمل مسلمان ہونے کا ثبوت دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان فاضل و عاقل پنجہ شاہ میں مرکزی جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 

مولانا جعفر پاشاہ نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے سبھی کو واقف کروانا ہماری ذمہ داری ہے اپنے اپنے گھروں میں ہم روزانہ سیرت کی کتابوں کا مطالعہ کریں اپنے گھر والوں کو روزانہ سیرت سے متعلق ایک واقعے سے واقف کروائیں انہوں نے کہا کہ جب ہم سیرت کی کتابوں کا مطالعہ کریں گے تو اللہ تعالی ہمیں ہمیں کبھی بھی راہ ہدایت سے گمراہ نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی اس طرح منائیں کہ ہمیں دیکھ کر لوگ اسلام کے دائرے میں داخل ہو جائیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے گھروں میں صبح و شام اگر قرآن کی تلاوت ہوگی تو گھروں میں خیر و برکت ہوگی اور ہم سنتوں پر عمل کرنے والے بن جائیں تو ہمارا ٹھکانہ جنت ہوگا۔

 

 

مولانا جعفر پاشاہ نے اکابر مرحوم علماء کرام مولانا محمد حسام الدین فاضل اور مولانا محمد حمید الدین حسامی عاقل کی دینی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اللہ والوں نے برسوں دین کی خدمت انجام دی ہے گمراہ لوگوں کو راہ راست پر لایا ہے ان بزرگوں کے وعظ و نصیحت کی وجہ سے سینکڑوں نہیں ہزاروں لوگوں نے دامن اسلام سے وابستگی اختیار کی مولانا محمد حسام الدین فاضل اور مولانا محمد حمید الدین حسامی عاقل کی دینی خدمات روشن ہیں ان بزرگوں نے ملت اسلامیہ میں زبردست دینی انقلاب پیدا کیا انہوں نے کہا کہ پہلے راستے کچے تھے نیتیں پکی تھی لیکن اب لوگوں کی نیتوں میں فتور اگیا ہے اور وہ اسلام کو اپنی مرضی سے سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

مولانا جعفر پاشاہ نے بالخصوص نوجوانوں کو تلقین کی کے وہ روزانہ نمازوں کی پابندی کریں اور صبح و شام قرآن کی تلاوت کریں اس سے گھروں میں اور زندگیوں میں بڑی ہی خیر و برکت ہوگی مولانا سید غوث محی الدین حسامی کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف 23 سال کے عرصے میں اس طرح لوگوں کی تربیت کی کہ وہ انسانی قدروں سے واقف ہو گئے حضور نے بہت ہی تھوڑی مدت میں سوا لاکھ جان نثاروں کو تیار کیا یہ وہ عظیم جماعت ہے جن کی اتباع میں ہماری راہ نجات ہے انہوں نے کہا کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت جب ہم سنتے ہیں تو ہم کوصورت رسول بھی بنانا ہوگا مولانا شیخ طاہر حسامی نے کہا کہ امت پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بے شمار احسانات ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف انسانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ ساری کائنات کے لیے باعث رحمت ہیں قاری محمد عبدالقیوم شاکر نے کاروائی چلائی اور انہی کی قرات کلام پاک سے جلسے کا اغاز ہوا قاری محمد عظیم الدین حسامی اور مولانا قاری محی الدین احمد حسامی نے بھی قرات پیش کی مولانا ڈاکٹر محمد رضی الدین رحمت حسامی ،مولانا محمد معز الدین حسامی ،مفتی محمد عبدالاحد فلاحی حسامی نے بھی مخاطب کیا۔

 

 

 

اس موقع پر جناب محمد حسام الدین ریاض کے علاوہ قاری محمد سلیم، الحاج حنیف ڈھاکلی،جناب‌زید‌حسامی ،محمد ساجد خان حسامی،جناب شیخ طاہر حسامی،حافظ محمد زبیر احمد نعمانی جناب شیخ سعید نقشبندی موجود تھے جناب محمد مصطفی صدیقی مسکین حسامی اور جناب نصیر الدین حسامی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا قاری محمد عبدالقیوم شاکر نے شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button