جنرل نیوز

کڑپہ میں جشن میلادالنبی و کل ہند نعتیہ مشاعرہ

حیدرآباد ( راست) میلادالنبی کمیٹی چاندپھراگنبد کے زیر اہتمام 6 ستمبر 30-7 بجے شام بمقام چاندپھرا گنبد کڑپہ آندھراپردیش مین جشن میلادالنبی و طرحی نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے۔ نعتیہ مشاعرہ بطرح “پتھر کو موم کرتاہے

 

 

لہجہ رسول کا”۔ قافیہ “لہجہ”، انشا، کتبہ اور ردیف “رسول کا” ہوگی۔ مشاعرے مین ہندوستان بھر سے شعرا شرکت کررہے ہیں۔ صدارت سیدامین اللہ (صدرشعبہ اردو سری وینکٹیشورا یونیورسٹی) کرین گے۔ ایس اے نصیر الدین مہمان خصوصی اور شاہ سراج الدین بخاری مہمانان اعزازی ہونگے۔ ناظم مشاعرہ نجیب احمد نجیب (حیدرآباد) ہونگے۔ شاہ نواز ہاشمی بھی حیدرآباد کی نمائندگی کریں گے۔ دیگر مہمان شعراء میں امین اللہ امین (تروپتی) مشتاق احمد احسن (ناگپور مہاراشٹرا)، شیخ حبیب (بنگلور کرناٹک) شاہد مدراسی (چنائی) نجیب احمد نجیب اور شاہ نواز ہاشمی (حیدرآباد) عارف امینی (کدری اننت پور) ہاشم طلیق، امام قاسم ساقی (رائے چوٹی) تقی اللہ تقی، نقی اللہ (مدنا پلی)، غلام رسول عینی اور رضی الدین رضوان شامل ہیں۔

 

 

مقامی شعراء میں حضرات میں محمود شاہد، پروفیسر ستار ساحر، مقبول احمد مقبول، خلیل خاں خلیل، سردار ساحل، انور ہادی جنیدی، اسماعیل سید، غوث خاں عارف، ستار فیضی، سعید خاں سعید، عطااللہ اختر، یونس طیب، تابش ربانی، قدیر پرواز، محبوب زئی، غوث دانش، امتیاز ثاقب اور خواجہ میر صادق شامل ہین۔ داعیان مشاعرہ نے باذوق خواتین و حضرات سے بپابندی وقت شرکت کی گزارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button