نارائن پیٹ میں یوم اساتذہ تقریب – کلکٹر سکتا پٹنائک کے ہاتھوں اساتذہ میں ایوارڈس کی تقسیم

نارائن پیٹ: 05 ستمبر (اردو لیکس) قومی یوم اساتذہ کے ضمن میں محکمہ تعلیمات کی جانب سے دفترآر ڈی او نارائن پیٹ کے آڈیٹوریم میں ڈی ای او نارائن پیٹ گووند راجولو کی صدارت میں یوم اساتذہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں کلکٹر سکتا پٹنائک کے ہاتھوں اساتذہ کو بسٹ ٹیچر ایوارڈ دئے گئے۔ کلکٹر صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ہی سماج کی ریڈ کی ہڈی کی طرح ہے۔ صرف اساتذہ میں ہی سماج کو بدلنے کی طاقت ہوتی ہے۔ اس تقریب میں محمد غوث صدر مدرس مدرسہ وسطانیہ پگڑی ماری کو بسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا۔
محمد غوث صاحب نے سال 1990 میں اپنی سروس کا آغاز مدرسہ تحتانیہ ملے پلی تلگو میڈیم سے کیا۔ مدرسہ تحتانیہ اوٹکور اردو میڈیم میں سال 2003 تا 2011 خدمات انجام دی اور سال 2011 سے مدرسہ وسطانیہ پگڑی ماری اردو میڈیم میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔
محمد غوث صاحب کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دئے جانے پر اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کے صدر عبدالغفار صاحب،جنرل سیکرٹری فضل احمد، آرگنائزنگ سکریٹری عبدالسلام،صبا سلطانہ ریاستی صدر پی آر ٹی یو،محمدتاج الدین، محمد یونس،میر لیاقت اللہ حسینی،محمد مظہر،محمد رشید،محمد ظہیر الدین صدر پی آر ٹی یو شاخ نارائن پیٹ اور دیگر اساتذہ نے مبارکباد پیش کی۔