جنرل نیوز

ماہِ سیرت النبیؐ مہم کے تحت پھلوں کی تقسیم کا پروگرام

ماہِ سیرت النبیؐ مہم کے تحت پھلوں کی تقسیم کا پروگرام

 

کریم نگر، 5 ستمبر ( پریس نوٹ) ماہِ سیرت النبیؐ مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی ہند، کریم نگر کے زیر اہتمام مقامی اسپتالوں میں پھلوں کی تقسیم کا بابرکت پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مریضوں اور تیمارداروں میں سینکڑوں پیکٹ پھل تقسیم کیے گئے۔

 

یہ تقسیم سول اسپتال، چلمیڈا میڈیکل کالج اسپتال اور سرکاری زچگی و لیڈیز اسپتال میں انجام دی گئی۔ جماعت کے کارکنوں نے مریضوں سے بالمشافہ ملاقات کرتے ہوئے سیرت النبیؐ کا پیغامِ رحمت، خدمت اور ہمدردی عام کیا۔

 

اس موقع پر ذمہ داران جماعت نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور اُن کی تعلیمات خدمتِ خلق، شفقت اور ایثار کی بنیاد پر ایک بہتر معاشرے کے قیام کی ضامن ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button