انٹر نیشنل

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران کھانے اور مشروبات پر 2.3 ارب ریال خرچ کئے گئے

کے این واصف

کسی بھی ملک کے عوام کی جانب سے ان کے نجی اخراجات کے رقم کا حجم ان کی معاشی حیثیت کا پتہ دیتی ہے۔  تازہ سرکاری عداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں 24 سے 30 اگست 2025 کے دوران اشیا و خدمات پر اخراجات میں 17.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ اخراجات کھانے اور مشروبات پر ہوئے جن کی مالیت 2.3 ارب ریال رہی۔

 

 

اخبار 24 نے سعودی سینٹرل بینک “ساما” کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 236.9 ملین ٹرانزیکشنز کے ذریعے 15.7 ارب ریال کے اخراجات کیے گئے۔ ٹرانسپورٹ پر 1.1 ارب ریال جبکہ صحت خدمات پر 947.6 ملین ریال، ریستوران اور کیفے پر 1.7 ارب ریال، بیکریز اور مٹھائیوں پر 263.1 ملین ریال خرچ کیے گئے۔

 

 

ہوٹلنگ پر 254.3 ملین ریال، ملبوسات اور لوازمات پر 1.1 ارب ریال، تفریح اور ثقافت پر 463.8 ملین ریال، پروفیشنل اینڈ بزنس سروسز پر 1.1 ارب ریال، الیکٹرانک اشیا کی خریداری پر 185.4 ملین ریال کے اخراجات ہوئے۔

 

 

فرنیچر اور گھریلو سامان پر 516.2 ملین ریال، تعمیراتی سامان پر 413.6 ملین ریال، زیورات پر 290.3 ملین ریال، ٹیلی کمیونیکیشن پر 168.8 ملین ریال اور تعلیم پر 1.1 ارب ریال خرچ ہوئے۔ ایندھن پر ایک ارب ریال، لانڈری پر 62 ملین ریال اور دیگر اشیا پر 2.5 ارب ریال اخراجات آئے۔

 

 

ریاض کے شہری 5.4 ارب ریال کے اخراجات کے ساتھ سرفہرست رہے۔ دوسر نمبر پر جدہ کے باشندے رہے جنہوں نے 2.1 ارب ریال خرچ کیے۔ تیسرے نمبر پر دمام کے شہری رہے جنہوں نے 771.7 ملین ریال، مدینہ منورہ کے رہائشی 624.3 ملین اخراجات کے ساتھ چوتھے اور مکہ مکرمہ کے باشندے 610.9 ملین ریال کے اخراجات کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button