“ریاض ایڈو ایکسپو” کا دوسرا ایڈیشن کا انعقاد 12 اور 13 ستمبر 2025 کو ہوگا

کے این واصف
ریاض ایجوکیشن ایکسپو کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد 12 اور 13 ستمبر 2025 عمل میں آئے گا۔ جس کا اہتمام “ٹارگٹ گلوبل اکیڈمی” بتعاون “ریاض KMCC کوذی کوڈ ڈسٹرکٹ کمیٹی” کرے گی۔ یہ بات ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتائی گئی۔ جس میں ای سی منیر، محمد اسلم (ٹارگٹ گلوبل اکیڈمی) سہیل کوڈوولی مجیب موتھاڈ، جعفر پوتھوماتھم (KMCC کوذی کوڈ ڈسٹرکٹ) حصہ لیا۔
منتظمین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یہ دو روزہ ایکسپو الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ملز، ریاض میں منعقد ہوگا۔ جس کا موضوع “Discover, Decide, Define your future” ہوگا۔ اس کا مقصد طلباء، اولیا اور اساتذہ کی رہنمائی کرناہے۔ دو روزہ اجلاسوں میں مستقبل میں تعلیمی مواقع پر سمینارز، ورکشاپس، مباحثے اور کونسلنگ وغیرہ شامل ہونگے جن کی قیادت ماہرین کریں گے۔
امسال ایکسپو کے موضوعات میں مصنوعی ذاہانت، روبوٹکس، کوڈنگ، میڈیکل سائنس، انجینئرنگ، کامرس، منیجمنٹ اور سعودی عرب اور دیگر ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع وغیرہ شامل رہیں گے۔ کلیدی مقررین میں ڈاکٹر عبد السلام سابق ISRO سائنسدان، ڈاکٹر جی انتھو پرابھو ماہر سائبر سکیورٹی، انجینئر عبدالنذیر کیرئیر منٹر شامل رہیں گے۔
اس دو روزہ ایکسپو میں داخلہ مفت رہے گا بشرطہ پیشگی رجسٹریشن۔ www.targetglobalacademy.com
منتظیم کے مطابق نششتین محدود ہیں۔ شرکت کے خواہشمند رجسٹریشن میں عجلت کریں۔