تلنگانہ

تلنگانہ اردو اکیڈمی کمپیوٹر سنٹر و لائبریری ملازمین کے مسائل پر وزیر اقلیتی بہبود  لکشمن کمار سے نمائندگی

تلنگانہ اردو اکیڈمی کمپیوٹر سنٹر و لائبریری ملازمین کے مسائل پر وزیر اقلیتی بہبود  لکشمن کمار سے نمائندگی

 

جگتیال: اردو اکیڈمی کمپیوٹر سنٹر و لائبریری کے ملازمین کا ایک وفد افشاں بشیر کی قیادت میں سابق رکن اسمبلی جیون ریڈی کی رہائش گاہ پر وزیر برائے اقلیتی بہبود اے لکشمن کمار سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کیا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ سات برس قبل اردو اکیڈمی کے تحت چلنے والے کمپیوٹر سنٹرس اور لائبریریوں کو بغیر اطلاع کے مائنارٹی فینانس کارپوریشن کے تحت منتقل کردیا گیا تھا، جس کے بعد سے یہ ادارے بند ہیں اور ملازمین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

ملازمین نے وزیر سے اپیل کی کہ انہیں دوبارہ اردو اکیڈمی کے ماتحت کیا جائے، تمام سنٹرس اور لائبریریوں کو بحال کرتے ہوئے ملازمتوں کو باقاعدہ بنایا جائے۔

 

اس موقع پر وزیر اقلیتی بہبود اے لکشمن کمار نے ملازمین کے مسائل کو سنجیدگی سے سماعت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ جلد از جلد ان کے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ سابق رکن اسمبلی جیون ریڈی نے بھی وزیر کو ملازمین کی مشکلات سے واقف کرواتے ہوئے ان مسائل کے فوری حل پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے لیٹر پیڈ پر یادداشت لکھ کر وزیر کے حوالے کیا۔

 

اس ملاقات میں پداپلی کمپیوٹر سنٹر سے محمد عقیل، محمد ساجد حسین، کورٹلہ کمپیوٹر سنٹر سے سید اجمل، جگتیال اردو لائبریری سے محمد عقیل خان اور اسما بشیر بھی موجود تھے۔ ملازمین نے جیون ریڈی کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی موجودگی میں وزیر سے ملاقات کا موقع فراہم کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button