مہیش کمار کوڑ کو صدر ٹی پی سی سی ایک سالہ تکمیل پرسابقہ کارپوریٹر ڈویژن و سینئر قائد کانگریس ببلو خان نے کی تہنیت

مہیش کمار کوڑ کو صدر ٹی پی سی سی ایک سالہ تکمیل پرسابقہ کارپوریٹر ڈویژن و سینئر قائد کانگریس ببلو خان نے کی تہنیت
نظام آباد 7/ ستمبر ( اردو لیکس) مہیش کمار گوڑ صدرٹی پی پی سی کی ایک سالہ تکمیل کی سالگرہ پر سابقہ کارپوریٹر ڈویژن (56) وسینئر قائد کانگریس ببلو خان نے مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کی گلدستہ پیش کیا اور شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی
ببلو خان نے بحیثیت صدر ٹی پی پی سی کامیاب ایک سال تکمیل پر دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد دی اوراپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ببلو خان نے کہا کہ مہیش کمار گوڑ کو صدر پردیش کانگریس پارٹی مقرر کئے جانے کے بعد ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٔٹی مضبوط و مستحکم ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ مہیش کمار گوڑ نے پارٹی کو نچلی سطح پر مستحکم کرنے کے لئے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں
جو ایک قابل ستائش اقدام ہے ببلو خان نے کہا مہیش کمار گوڑ کو سماج کے تمام طبقات میں یکساں مقبولیت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے مجالس مقامی اداروں کے انتخابات میں کانگریس پارٹی مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں ریاست گیر سطح پر مختلف کارپوریشن ، بلدیات و ضلع پرشیدوں, پر کانگریس پارٹی اپنا پرچم لہرائی گی اس موقع پر ایوب خان قائد کانگریس کے علاوہ دیگر موجود تھے