انٹر نیشنل

سعودی عرب – طلبا و ملازمین کی سہولت کے لیے ریاض میٹرو کے اوقات میں تبدیلی

کے این واصف 

ریاض میٹرو نے شہریان کی ٹرانسپورٹ سروس کے لئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوا۔ عوامی سہولت کے پیش نظر انتظامیہ نے ایک اور قدم اٹھایا۔  ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے “ میٹروریاض” کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔ طلباء اور دیگر افراد کی سہولت کےلیے میٹروسروس کا آغاز صبح 5 بج کر 30 منٹ پرکیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پہلے یہ سروس صبح 6 بجے سے شروع ہوتی تھی۔

 

 

عاجل نیوز کے مطابق ریاض ریجن کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹرو سروس کے بارے میں کافی تجاویز موصول ہوئی تھیں جن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سروس کے اوقات کو تبدیل کیا جائے تاکہ اسکولوں اور کالجز جانے والے طلبا کے علاوہ ملازمین بھی اس سے مستفیض ہوسکیں۔

 

 

موصول ہونے والی تجاویز کی روشنی میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے “ریاض میٹرو” کے اوقات کو تبدیل کردیا ہے جس کے بعد میٹرو کا آغاز صبح ساڑھے 5 بجے ہو گا جو رات 12 بجے تک چلے گی۔ہفتہ وار تعطیل کے دن صرف جمعہ کو میٹرو سروس صبح دس بجے شروع ہو گی جو رات نصف شب تک مسافروں کو انکی منزل تک پہنچائے گی۔

 

 

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ میٹرو سروس کی وجہ سے جہاں طلبا کو سہولت ہوتی ہے وہاں سڑکوں پر ٹریفک ازدحام کی صورتحال بھی کافی بہتر ہوئی ہے ۔واضح رہے میٹرو اسٹیشن تک آنے والی بس سروس کے اوقات بھی تبدیل کرتے ہوئے میٹرو سروس کے حساب سے کردیئے گئے

 

 

ہیں تاکہ مختلف علاقوں سے آنے والوں کو سہولت فراہم ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button