انٹر نیشنل

شاہ سلمان کا حکم، جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کا آغاز

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی حکومت کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ ماہ رمضان میں جرمانوں کی ادائیگی سے قاصر قیدیوں کو رہائی دے دیتے ہیں۔ امسال بھی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں کی رہائی شروع کر دی۔

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ہدایت جاری کی ہے کہ شاہی فرمان پر فوری عمل کیا جائے اور قیدیوں کی رہائی کی کارروائی تیزی سے انجام دی جائے۔

محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سرکاری حق کے قیدیوں کی رہائی کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ وہ رمضان کا مہینہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ گزار سکیں گے اور عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے درمیان رہ کر منا سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button