جنرل نیوز

جمعیۃ علماء دھولیہ کے جلسہء سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اصلاحِ معاشرہ سے حضرت مولانا مختار احمد مدنی صاحب کا پُر مغز و بصیرت افروز خطاب

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا اعلیٰ باب ‘ نماز ‘ ہے ۔

جمعیۃ علماء دھولیہ کے جلسہء سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اصلاحِ معاشرہ سے حضرت مولانا مختار احمد مدنی صاحب کا پُر مغز و بصیرت افروز خطاب

 

8/ ستمبر ( دھولیہ ) جمعیۃ علماء ( مولانا ارشد مدنی ) کے زیرِ اہتمام سالہائے گزشتہ کی طرح اِمسال بھی جلسہء سیرت النبی صلی اللہ وسلم و اصلاحِ معاشرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جلسے کا آغاز مولوی مظفر قاسمی نے قرآنِ کریم کی تلاوت سے فرمایا ۔* *نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خوشبودار اشعار سے اپنی پُرسوز آواز میں مفتی خالد رحمانی نے محفل کو معطر کیا ۔

 

جلسے کی صدارت حافظ جمال الدین صاحب ( استاد مدرسہ سراج العلوم و امام و خطیب مسجدِ عمر فاروق ) نے فرمائی ۔ مقرر خصوصی شہر دھولیہ ہی نہیں بل کہ ملک ہندوستان کے جیدالاستعداد عالم ، مفسرِ قرآن، واعظِ شیریں بیان، خطیبِ بے بدل ، حضرت مولانا مختار احمد مدنی صاحب دامت برکاتہم ( شیخ الحدیث مدرسہ سراج العلوم، دھولیہ ) نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ۔* *آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفتِ عاجزی و انکساری کو اپناکر تکبر سے بچنے کی تلقین کی ۔

 

واقعہء معراج کی روشنی میں نماز کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے نماز کی پابندی پر زور دیا اور معاشرے کی صورتِ حال پر افسوس کا اظہار فرمایا ۔ ربیع الاول کے جلوس میں نوجوانوں کی حرکتوں پر انتہائی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ جلوس میں بے ڈھنگے پن اور ہلڑ بازی کا مظاہرہ کرکے محبت رسول جتانا یہ صرف جھوٹا خیال ہے ۔ صرف ایک دن عشقِ رسول کا بے ڈھنگا مظاہرہ کرنے کی بجائے یہ فرمایا کہ پوری زندگی کو سچے عشق رسول میں سمادیجیے ۔* *واقعہء ہجرت کی روشنی میں اپنے منفرد انداز میں اصلاحِ معاشرہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر فرمایا ۔

 

خطبہء حجۃ الوداع کی روشنی میں داعیِ اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کی داعیانہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اختلاف اور لڑائی جھگڑے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا ۔ نشے کی حرمت بیان کرتے ہوئے نوجوانوں کو ہر قسم کے نشے سے باز رہنے کی نصیحت فرمائی ۔ غزوہء خندق کی روشنی میں عصری علوم کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے عصری علوم میں مہارت حاصل کرنے کا پیغام دیا ۔*

*الغرض اپنے طویل خطاب میں موصوف نے سیرت کے مختلف گوشوں پر سیر حاصل گفگتو کرتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کا حق ادا فرمایا اور ساتھ ہی حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل سیرت کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دی ۔*

*جلسے میں حافظ حفظ الرحمٰن ( صدرجمعیۃ علماء ضلع دھولیہ) مولانا شکیل قاسمی، مولانا مبین ملی، مولانا رضوان قاسمی، مفتی سمیر رحمانی، مشتاق صوفی، ایاز احمد ایاز، حاجی شوال، شیخ پرویز، امین پٹیل، مختار مچھلی والے، مختار شریف، یوسف پاپا سر، عارف عرش، عبدالمحیط میکانک، نعمان سر، حاجی اصغر، اعجاز میکانک، مسعود کیپٹن، محمد آصف کے علاوہ عوام کا جمِ غفیر موجود تھا ۔ مولانا شعیب حنیف قاسمی نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیے ۔ پروگرام کی کامیابی میں خادمین جمعیۃ اور نوجوانانِ وڑجئی روڈ خصوصا عقیل انڈے والے ( مسجدِ اسحاق ) نے انتھک کوشش کی ۔ مقرر خصوصی کی دعا پر جلسے کا اختتام عمل میں آیا ۔*

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button