جنرل نیوز

تلنگانہ ایجوکیشن کمیٹی میں مسلمان کو شامل کرنے MRPF کا حکومت سے مطالبہ

تلنگانہ ایجوکیشن کمیٹی میں مسلمان کو شامل کرنے MRPF کا حکومت سے مطالبہ

 

نظام آ باد. 7/ ستمبر (اردو لیکس)مرکزی حکومت کی جانب سے سال 2020 میں قائم کی گئی ایجوکیشن پالیسی کے نکات کو سمجھنے اور کمیٹی کے سفارشات کو ریاست تلنگانہ میں لا گوکر نے کے لئے ریاستی حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ ایجوکیشن پالیسی TEP کمیٹی تشکیل دی ہے.جس کے چیر پرسن ڈاکٹر کے. کیشو راو مشیر ریاستی حکومت کے علاوہ اراکین میں ڈاکٹر کڈیم سری ہری ایم ایل اے رکن سری اکنوری مرلی موظف کلکٹر رکن کے راماکرشناراو ریاستی چیف سکریٹری رکن ڈاکٹریوگیتارانا سکریٹری محکمہ ایجوکیشن رکن کنونیر پروفیسربا لا کسٹاریڈی رکن کمیٹی ہوں گے.اور اس کمیٹی میں ایک بھی مسلم نمائندہ کوشامل نہیں کیا گیا ہے

 

. میناریٹی رائٹس پروٹیکشن فرنٹ MRPF کے ضلع صدر خواجہ معین الدین اور کارگزار صدر سید احمد بخاری نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے پرزور اپیل کی ہیکہ اس اہم ترین کمیٹی جو کہ تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے. اس کمیٹی میں مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے ماہر تعلیم دانشور یا پروفیسر کو شامل کریں

 

اس لئے کہ ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کی قابل لحاظ تعداد آباد ہے. اور ریاست تلنگانہ کی دوسری سرکاری زبان اردو ہے ان قائدین نے ریاست کے تمام دیگر تنظیموں سے ‌اپیل کی کے وہ اس خصوص میں اپنی آواز بلند کریں تاکہ اس اہم مسئلہ کی یکسوئی عمل ہوسکیں

متعلقہ خبریں

Back to top button