جنرل نیوز
گنیش وسرجن کے پر امن اختتام پر کمشنر پولیس کو مبارکباد

حیدرآباد ۔شہر حیدرآباد میں گنیش وسرجن کے پرامن اختتام پر کانگریس لیڈر سید مجتبیٰ عابدی نے پولیس کمشنر سی وی آنند اور انکے ماتحت عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گنیش وسرجن کے لیے پولیس کی جانب سے موثر انتظامات کیے گئے تھے اور کمشنر پولیس نے خود جلوس کے انتظامات کی راست نگرانی کی۔
انہوں نے کہا کہ عید و تہوار میل ملاپ یکجہتی کے مظہر ہوتے ہیںہمیں چاہیں کہ ہمیشہ ایسا ہی ماحول بنائے رکھیں اور شہر حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھیں۔
۔