جنرل نیوز

مسائل کی سماعت  و یکسوئی کیلئے مجلس  دفتر پر عوامی دربار ،  پارٹی آفس پر رجوع ہونے عوام سے نظام آباد مجلس قائدین کی اپیل ،

مسائل کی سماعت  و یکسوئی کیلئے مجلس

پر عوامی دربار ،

پارٹی آفس پر رجوع ہونے عوام سے نظام آباد مجلس قائدین کی اپیل ،

نظام آباد، 8/ستمبر (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر ٹاون مجلس آفس واقع نصیر چوراہا احمد پورہ کالونی نظام آباد مجلسی قائدین کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹاون صدر شکیل احمد فاضل کے ہمراہ دیگر قائدین نے شرکت کی، اس موقع پر ٹاون صدر شکیل احمد فاضل نے بتایا کہ نظام آباد ٹاون مجلس دفتر پر عوامی دربار جہاں عوامی مسائل کی سماعت و یکسوئی کی جائے گی، شکیل احمد فاضل نے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بنیادی و محکمہ جاتی مسائل کی رہبری و رہنمائی اور یکسوئی کیلئے مجلس دفتر پر رجوع ہوں، شکیل احمد فاضل نے بتایا کہ نظام آباد مجلس دفتر پر روزانہ صبح 11 تا دوپہر 2 بجے دن اور بروز جمعہ دوپہر 2 تا 5 شام بجے مجلس قائدین عوامی مسائل کی سنوائی و یکسوئی کیلئے حاضر رہیں گے انہوں نے کہا کہ مجلس اتحادلمسلمین پر عوام کے اعتماد اور توقعات پر پورا اترتے ہوئے انکے مسائل کی یکسوئی کیلئے مجلس اور مجلسی قائدین ہر ممکن کوشش اور جدوجہد کریں گے،

متعلقہ خبریں

Back to top button