این آر آئی

سعودی عرب – برطانیہ کا ایک لیڈنگ اسکول ریاض میں کیمپس کھولے گا

کے این واصف

سعودی عرب کی جملہ آبادی کا تقریبا” آدھا حصہ غیر ملکی باشندون پر مشتمل ہے۔ جن میں متمول افراد کی خاصی تعداد ہے۔ یہ افراد اپنے بچون کی ابتدائی تعلیم کے لئے اعلیٰ معیار کے اسکولز کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ایسے افراد کے لئے ایک اچھی اطلاع سامنے آئی ہے۔

 

 

برطانیہ کا ایک لیڈنگ انڈپینڈنٹ اسکول سعودی عرب کے ایجوکیشنل انویسٹمنٹ پارٹنرز کے ساتھ دارالحکومت ریاض میں ایک نیا اسکول کھولنے جا رہا ہے۔مالورن کالج، سعودی عرب میں پہلا کیمپس ریاض میں قائم کرے گا جس کا افتتاح 2027 میں متوقع ہے۔بورڈنگ اسکول کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان پچھلے بدھ کو لندن میں منعقدہ ایک گریٹ فیوچر ایونٹ میں کیا گیا ہے۔

 

 

توقع ہے مالورن کالج ایجوکیشنل انویسٹمنٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر کئی سکولوں اور نرسریز کی بنیاد رکھے گا، جس سے اس خطے بھر کے طلبا کو مالورن کے تعلیمی تجربے سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔مالورن کالج جو 1865 میں برطانیہ میں قائم کیا گیا تھا ممتاز تعلیمی تجربے کی کی ایک طویل اور شاندار تاریخ رکھتا ہے۔

 

 

یہ تعلیم کے جامع طریقہ کار کو فروغ دیتا ہے جس میں اسپورٹس اور فنون سمیت دیگر سرگرمیوں کی اہمیت کو تعلیمی میدان کے ساتھ اجاگر کیا جاتا ہے۔ اس کا شمار دینا کے 50 بہترین انٹرنیشنل بکلوریٹ اسکولوں میں ہوتا ہے اس کے سابق طلبا میں نوبل انعام یافتہ، اولمپک گولڈ میڈلسٹ، عالی شہرت یافتہ مصنف سی ایس لیوس، سیاستدان، فوجی شخصیات اور سائنسدان شامل ہیں۔

 

 

کالج کے ہیڈ ماسڑ کیتھ میٹکالف نے کہا ریاض میں مارون کالج کے قیام کے لیے ایجوکیشنل انویسٹمنٹ پارٹنرزکے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button