انٹر نیشنل

ارون کمار چٹرجی سکریٹری وزارت خارجہ ہند کا دورئے ریاض – سفیر ہند کا استقبالیہ

کے این واصف 

ہندوستانی وزارت خارجہ میں سکریٹری (CPV&OIA) ارون کمار چٹرجی نے اپنا دو روزہ دورئے ریاض مکمل کیا۔ سفارت خانہ ہند ریاض کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ارون چٹرجی ہند ۔خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے ریاض آئے تھے۔ انھوں نے مملکت میں اپنے ہم منصب ڈاکٹر عبدالعزیر الاویقی سے ہند سعودی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں ارون کمار کے ساتھ شریک معتمد (گلف) وزارت خارجہ ہند اسیم آر مہاجن بھی موجود تھے۔

 

 

واضح رہے کہ خلیجی ممالک (جی سی سی) کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ جو وقت کے ساتھ ہر سطح پر مزید گہرے اور مستحکم ہورہے ہیں۔ خلیجی ممالک میں تقریباُ دس ملین ہندوستانی برسرے کار ہیں۔ سال 25-2024 ہند،جی سی سی کی آپسی تجارت 178 بلین یو ایس ڈالر رہی۔ اجلاس میں فریقین نے آپسی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح کے امور پر بھی گفتگو کی۔

 

 

سکریٹری وزارت خارجہ ہند نے ایک علیحدہ اجلاس میں جنرل کوآرڈینیٹر جی سی سی ڈاکٹر رضا ایم مرزوق سے بھی ملاقات کی اور ہند جی سی سی تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔ سکریٹری خارجہ ہند (CPV&OIA)نے سفارت خانہ ہند ریاض اور ہندوستانی کمیونٹی کی جانب سے ترتیب دیئے گئے شاندار استقبالیہ میں بھی شرکت کی۔ جس میں انڈین کمیونٹی کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکریٹری خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے سعودی میں برسرے کار ہندوستانیون کے بین ممالک تعلقات کے استحکام اہم رول کی ستائش کی۔ انھوں نے ملک کی معاشی ترقی مین این آر آئیز کے حصہ داری کو بھی سراہا۔

 

سکریٹری خانہ نے حکومت سعودی عرب سے بہترین الفاظ میں اظہار تشکر کیا کہ مملکت برسہابرس سے بھاری تعداد میں ہندوستانی باشندون کی بہترین دیکھ بھال کے ساتھ انھیں روزگار کے مواقع فراہم کئے ہوئے ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button