تلنگانہ

سڑک کی توسیع کیلئے چیف منسٹر تلنگانہ کے گھر کی باونڈری وال منہدم کردی گئی

حیدرآباد: ناگرکرنول ضلع کے ونگور منڈل کے وزیرِاعلیٰ ریوَنت ریڈی کے آبائی گاؤں کونڈاریڈّی پلی میں حالیہ دنوں مقامی حکام نے سڑک کی توسیع کے کام کے دوران کئی مکانات منہدم کردیئے۔ ان ہی مکانات میں وزیرِاعلیٰ کی رہائش گاہ کی

 

چار دیواری بھی شامل ہے جسے دو دن قبل منہدم کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق گاؤں میں چار قطاروں پر مشتمل تارکول کی نئی سڑک بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسی منصوبے کے تحت کل 43 مکانات منہدم کیے گئے جن میں

 

وزیرِاعلیٰ ریوَنت ریڈی کے مکان کی بیرونی دیوار بھی شامل تھی۔فی الحال سی ایم ہاؤس کی چار دیواری کی دوبارہ تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر دیوسہایم نے وضاحت کی کہ دو ماہ قبل وزیرِاعلیٰ

 

 

نے ہی حکم دیا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے تاکہ سڑک کی تعمیراتی سرگرمیاں تیز رفتاری سے مکمل کی جاسکیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button