سسر نے 9 ماہ کی حاملہ بہو کا کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ لو میارج پر انتہائی اقدام۔ تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں سنسنی خیز واردات

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے دہے گاؤں منڈل میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا۔ گررے گاؤں میں رانی نامی 9 ماہ کی حاملہ خاتون کو اس کے سسر ستیہ ناراینا نے بے رحمی سے قتل کر دیا۔قاتل نے کلہاڑی
اور چاقو سے حملہ کر کے اس حاملہ خاتون کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق ستیہ ناراینا کا بیٹا شیکھر اسی گاؤں میں سامنے والے گھر میں رہنے والی رانی سے کچھ عرصہ قبل محبت کی شادی کر چکا تھا۔ دونوں کا تعلق مختلف ذاتوں
سے ہونے کی وجہ سے شیکھر کے والدین نے اس شادی کو قبول نہیں کیا۔اس اختلاف کے باعث خاندان میں کشیدگی بڑھتی گئی۔ شیکھر اپنی بیوی کے ساتھ سسرال میں رہنے لگا۔ ہفتے کے روز جب ستیہ ناراینا کو معلوم ہوا کہ شیکھر
اپنے ساس اور سسر کے ساتھ جنگل گیا ہو ہے تو اُس نے موقع کا فائدہ اٹھا کر گھر میں تنہا موجود رانی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



