بھینسہ شہر کا قابل اعتماد اور باوقار تعلیمی ادارہ کریسنٹ ہائی اسکول عمارت منتقلی کی پُروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد

بھینسہ شہر کا قابل اعتماد اور باوقار تعلیمی ادارہ کریسنٹ ہائی اسکول عمارت منتقلی کی پُروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد نامور علماء اکرام اور معززین شہریان کی شرکت۔
بھینسہ 9 / (اظہر احمد خان) بھینسہ شہر میں شعبہ درس و تدریس کا قابل اعتماد اور باوقار تعلیمی ادارہ کریسنٹ اردو ہائی اسکول مدینہ کالونی کی عمارت منتقلی کی پُروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے نامور علماء اکرام جن میں مولانا مفتی ابوبکر جابر صاحب قاسمی ناظم ادارہ کہف الایمان بورابنڈہ حیدرآباد ، جناب مفتی عبدالغنی صاحب قاسمی ضلعی صدر جمعیت العلماء و ناظم ادارہ ادارہ معھدالابرار خان آٹونگر بھینسہ ، جناب مولانا شاہد غفران صاحب قاسمی نے شرکت کی
اور افتتاح انجام دیا خیر و برکت کے لیے دعا کی علاوہ ازیں حافظ سید عبدالطیف صاحب ، مولانا محمد سلمان قاسمی ، مولانا سید رافع قاسمی ، مولانا محمد ریاض ، مولانا عبدالیونس قاسمی ، مولانا عبدالقیوم قاسمی ، مولانا عبدالطیف قاسمی ، حافظ خیر الدین ، حافظ منیر الدین صفابیت المال صدر کے علاوہ عبدالحکیم تبلیغی جماعت ذمہ دار ، اجمل خان مئوظف پرنسپل ، عبدالزاکر کرانہ ، عبدالخالق الحق ، محمد انور محکمہ برقی ، عبدالرفیع چودھری مئوظف محکمہ آر ٹی سی ڈرائیور ،شیخ میراں سابقہ کونسلر ، سید محی الدین المعروف معین ملساب ، محمد کلیم ، اظہر احمد خان سیاست رپورٹر ، رحمت خان سابقہ کونسلر ، عبدالطیف لکچرر ، سید غوث لکچرر ، سید شہباز ، سید عاطف عمید ، سید اظہر کیر میڈیکل ، محمد کلیم مالک میراں کلکشن ، عبدالعطیق ، جاوید احمد ، عبدالسلیم ، عبدالجنید فینسی و اولیائے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی جہاں تمام مہمانوں کا استقبال اور شکریہ اسکول پرنسپل عبدالکریم ، سید بشیر ، سید محسن نے کیا
اس تقریب میں اسکول اساتذہ جن میں سید جامع ،شیخ نصیر ، سید ثاقب ، عافر خان ، سید کاشف کے علاوہ خواتین معلمات اور طلبا و طالبات موجود تھے۔