جنرل نیوز

اورنگ آباد میں پہلی مرتبہ آل انڈیا سائنس اینڈ اولڈ کوائنس ،کرنسی ایگزیبیشن کا 11 ستمبر تا13 ستمبر بروز جمعرات جمعہ اور ہفتہ

اورنگ آباد میں پہلی مرتبہ آل انڈیا سائنس اینڈ اولڈ کوائنس ،کرنسی ایگزیبیشن کا 11 ستمبر تا13 ستمبر بروز جمعرات

جمعہ ہفتہ

عظیم الشان پر انعقاد کوائنس و کرنسی کی خرید وفروخت کی سہولت

عوام کے لئے داخلہ مفت

 

حیدرآباد 9/ستمبر

(اردو لیکس) پریس سکریٹری ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی‌رجسٹرڈ

حیدرآبا کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب سوسائٹی ثزیر اہتمام پہلی مرتبہ اورنگ آباد ریاست مہاراشٹر میں آل انڈیا سائنس اینڈ اولڈ کوائنس و کرنسی ،کاغذی کرنسی، ڈاک ٹکٹ اور قدیم نادر اشیاء پر مشتمل نمائش کا 11 ستمبر تا 13ستمبر بروز جمعرات ، جمعہ،ہفتہ

بمقام سمناٹ منگل کاریالیہ امباافسرا ٹاکیز کے بازو نزد ضلع پرشیدآفس اورنگ پورہ (اورنگ آباد) پر

عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل لایا جارہا ہے اس نمائش کے مشاہدے کیلئے عوام کو داخلہ مفت رہے گا تین دنوں تک جاری رہنے والی اس نمائش کے اوقات صبح 9 بجے تا شام 7 بجے مقرر کئے گئے ہیں اس نمائش میں دنیا کی اولڈ کوائنس و کرنسی،کاغذی کرنسی کے ساتھ ساتھ سائنس ،ڈاک ٹکٹ اور پینٹنگز شامل ہیں تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کے لئے سیکھنے اور سمجھنے اور ان کی معلومات میں اضافہ کا باعث ہو گا اس نمائش کی خصوصیات میں ساتویں صدی قبلِ کی بین الاقوامی کوائنس ، کاغذی کرنسی ، ڈاک ٹکٹ ، پینٹنگز اور دیگر أشیاء کا مخلوط بیاگ پیش کیا جائیگا جو نہ نمونے ہیں بلکہ نایاب اشیاء ہیں اس نمائش میں سکوں کی خرید وفروخت کی جائے گی

دلچسپی رکھنے والے احباب مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 8500212306 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button